ہاتھی کے بچوں کے بارے میں دلچسپ حقائق


By Muhammad Utban Abid 21/05/2024 02:53 PM ilmkidunya.com

وزن

ہاتھی کے بچے اپنی پیدائش کے وقت 200 سے 300 پاؤنڈ تک کے وزن کے ساتھ دنیا میں آتے ہیں۔ اور ان کا قد تقریبا 4 سال کے انسانوں کے بچے کے برابر ہو سکتا ہے۔

جلدی کھڑے ہونے والے

ہاتھی کے بچے پیدائش کے چند گھنٹوں کے اندر کھڑے ہو سکتے ہیں۔ کچھ بچے 20 منٹ کے اندر ہی کھڑے ہو جاتے ہیں۔ وہ نسبتاً صحت مند حالت میں پیدا ہوتے ہیں اور پیدائش کے فوراً بعد چلنے کی کوشش کرتے ہیں، اگرچہ ان کی چال کچھ غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔

دودھ پینے کا دورانیہ

ہاتھی کے بچے اپنی زندگی کے ابتدائی 2 سے 3 سالوں تک دودھ پیتے رہتے ہیں۔ کچھ صورتوں میں، وہ اس سے بھی زیادہ عرصے تک دودھ پیتے رہتے ہیں، خاص طور پر جب تک کہ وہ ٹھوس غذا کھانے کے قابل نہ ہو جائیں۔

دانت کھو دینا

ہاتھی کے بچے ایک سال میں اپنے دانت کھو دیتے ہیں جس طرح انسانوں کے دودھ کے دانت کھو جاتے ہیں۔ ہاتھی کے بچوں کے نئے دانتوں کی نشوونما 2 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے۔

سونڈ کا استعمال

ہاتھی کے بچے جب پیدا ہوتے ہیں تو ان کی سونڈ ابھی تک مکمل طور پر تیار نہیں ہوتی ہے۔ ان کے سونڈ میں پٹھوں کی طاقت کی کمی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہ اسے پوری طرح سے کنٹرول نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ، انہیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ اپنی سونڈ کا استعمال کیسے کریں۔

ماں کے پیٹ میں رہنے کا دورانیہ

ہاتھی کا بچہ 18 سے 22 ماہ تک اپنی ماں کے پیٹ میں رہتا ہے۔ یہ صرف ان کے سائز کی وجہ سے نہیں ہے، بلکہ ان کی صحت اور نشونما کی وجہ سے بھی ہے۔

قائد اعظم کا مزار کیسے تعمیر ہوا؟