By Muhammad Utban Abid22/02/2024 03:10 PMilmkidunya.com
پی ایس ایل 2016
پی ایس ایل 2016 یعنی کے پہلے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بنا۔ پہلے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق تھے۔
پی ایس ایل 2017
پشاور زلمی نے پی ایس ایل 2017 میں زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے مات دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ اس دوران سیمی نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی کپتانی کی تھی۔
پی ایس ایل 2018
مصباح الحق کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوسری بار پی ایس ایل 2018 میں جیت حاصل کی اور پشاور زلمی کو 3وکٹوں سے ہرا کر ٹرافی جیتی۔
پی ایس ایل 2019
سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے زیر کر کے پی ایس ایل 2019 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
پی ایس ایل 2020
کراچی کنگز نے پی ایس ایل 2020 میں اپنی پہلی چیمپئن شپ لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر جیتی۔ عماد وسیم اس سیریز میں کراچی کنگز ٹیم کے کپتان تھے۔
پی ایس ایل 2021
محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز نے پہلی بارپی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کی اور پشاور زلمی کو 47 رنز سے ہرا یا۔
پی ایس ایل 2022
لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپئن بنے۔ شاہین آفریدی اس سیریز میں ٹیم کے کپتان تھے۔
پی ایس ایل 2023
پی ایس ایل کی آٹھویں سیریز میں لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کی کپتانی میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ یہ لاہور قلندرز کا دوسرا ٹائٹل تھا، اور وہ پہلی ٹیم بن گئی جس نے مسلسل دو سال ٹرافی جیتی۔
وہ مشہور لوگ جو ناکامی کے بعد زندگی میں کامیاب ہوئے