وہ مشہور لوگ جو ناکامی کے بعد زندگی میں کامیاب ہوئے


By Muhammad Utban Abid 20/02/2024 02:38 PM ilmkidunya.com

البرٹ آئن سٹائن

وہ 4 سال کی عمر تک بول نہیں سکتے تھے اور 16 سال کی عمر میں اسکول کے داخلہ ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے تھے۔ ان کے والد ان کی ناکامیوں سے مایوس تھے اور تصورکرتے تھے کہ ان کا بیٹا زندگی میں کامیاب نہیں ہوگا۔ تاہم، آئن سٹائن سائنس کے شعبے میں آگے بڑھے اور آخر کار وہ دنیا کے سب سے مشہور سائنسدانوں میں سے ایک بن گئے۔

بل گیٹس

بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے دنیا کو مائیکرو سافٹ، ونڈوز، ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ جیسے آپریٹنگ سسٹم اور سافٹ ویئر دیے۔ لیکن 17 سال کی عمر میں ان کی پہلی سافٹ ویئر کمپنی ناکام ہو گئی۔ اس ناکامی سے انہوں نے سیکھا کہ کامیاب ہونے کے لیے درست مصنوعات تیار کرنا ضروری ہے۔ اس ناکامی نے ان کی اگلی کمپنی مائیکرو سافٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اسٹیو جابز

اسٹیو جابز کی زندگی ناکامیوں سے بھری ہوئی ہے، پہلے تو وہ تعلیم مکمل نہیں کرسکے اور کالج چھوڑنا پڑا، پھر ان کو بہت برا بزنس مین قرار دیا گیا اور ان کی اپنی کمپنی سے فارغ کردیا گیا۔ مگراپنے مقصد سے محبت کی وجہ سے، وہ آگے بڑھتے رہے اور آخر کاروہ آئی فون جیسی ڈیوائسز کے ساتھ دنیا کو بدلنے میں کامیاب رہے۔

چارلی چپلن

ان کا بچپن برطانیہ میں شدید غربت میں گزرا۔ 2 سال کی عمر میں ان کے والد نے ماں کو چھوڑ دیا۔ چارلی 7 سال کی عمر میں ورک ہاؤس میں رہنے پر مجبور ہوئے۔ متعدد بار ناکامیوں کا سامنا ہوا۔ مگر ہمت نہیں ہاری۔ آج ان کا نام دنیا کے چند کامیاب ترین کامیڈینز میں سے ایک ہے۔

کرنل ہارلینڈ سینڈرز

وہ کئی کاروباروں میں ناکام رہے اور 65 سال کی عمر تک ان کے پاس صرف $105 تھے۔ لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی مشہور چکن ریسیپی تیار کی۔ وہ یوٹاہ میں کنٹیکی فرائیڈ چکن کا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوئے اوراب تک کے ایف سی کی ہزاروں فرنچائزز دنیا بھر میں موجود ہیں۔

تھامس ایڈیسن

ان کے اساتذہ نے انہیں کہا تھا کہ وہ کچھ بھی سیکھنے کے اہل نہیں، لیکن ایڈیسن نے ان کی باتوں پر توجہ نہیں دی اور اپنی ایجادات پر کام جاری رکھا۔ الیکٹرک بلب بنانے میں انہیں 10 ہزار سے زیادہ بار ناکامی کا سامنا ہوا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور آخر کار کامیاب ہو گئے۔

ابراہام لنکن

ابراہام لنکن کو اپنی زندگی میں بہت سی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ کاروبار میں دو بار ناکام ہوئے، آٹھ بار الیکشن ہارے لیکن لنکن نے کبھی ہار نہیں مانی۔ آخر کار، لنکن اپنی ناکامیوں پر قابو پانے اور صدر بننے میں کامیاب ہو گئے۔ ابراہیم لنکن کو امریکا کے چند عظیم ترین صدور میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

آئزک نیوٹن

وہ پڑھائی میں اچھے نہیں تھے۔ وہ زیادہ تر وقت تنہائی میں گزارنا پسند کرتے تھے اور اکثر اپنی خیالی دنیا میں کھو جاتے تھے۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ کسان بنے، لیکن انہیں کھیت اور مویشیوں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ وہ فارمنگ کرنے میں ناکام رہے۔ اور انہیں تعلیم مکمل کرنے کے لیے کیمبرج یونیورسٹی بھیجا گیا وہاں انہوں نے سائنس میں بہت سی اہم دریافتیں کیں۔ انہوں نے گرویٹی، موشن کے قوانین، جیسے نظریات پیش کیے جو آج بھی سائنس کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں۔

والٹ ڈزنی

ڈزنی کے بانی والٹ ڈزنی کو 22 سال کی عمر میں اخبار کی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا کیونکہ ان میں تخلیقی صلاحیتوں کی کمی تھی۔ تاہم، انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ڈزنی فلموں سے 30 سے زیادہ آسکر ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہے۔

پاکستانی خواتین امیدوار جو 2024 کے انتخابات میں کامیاب ہوئیں