پاکستانی خواتین امیدوار جو 2024 کے انتخابات میں کامیاب ہوئیں
By Muhammad Utban Abid14/02/2024 04:55 PMilmkidunya.com
مریم نواز شریف
مریم نواز پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) پارٹی اور تین بار وزیر اعظم رہنے والے محمد نواز شریف کی اولاد ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 لاہور اور ایک صوبائی نشست پی پی 159 سے جیتی ہے۔
شازیہ مری
شازیہ مری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن ہیں۔
شازیہ مری سابق وفاقی وزیر ہیں اور 2024 کے عام انتخابات میں این اے 209 سانگھڑ سے تیسری بار جیتی ہیں۔
زرتاج گل
زرتاج گل نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 185 ڈیرہ غازی خان کی نشست جیت لی ہے۔
وہ ایک آزاد امیدوار ہیں۔
فریال تالپور
فریال تالپور پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن ہیں اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن ہیں انہوں نے پی ایس-10 لاڑکانہ سے صوبائی نشست جیتی ہے۔
شاندانہ گلزار خان
شاندانہ گلزار خان نے این اے-30 پشاور کی نشست جیت کر صوبہ خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ وہ پاکستان کی وزارت تجارت میں نائب وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری کے طور پر کام کر چکی ہیں۔
نفیسہ شاہ
نفیسہ شاہ نے 8 فروری کے انتخابات میں این اے 202 خیرپور کی نشست جیتی۔
وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم رکن ہیں۔
شیزرا منصب کھرل
شیزرا منصب کھرل این اے-112 ننکانہ صاحب سے جیتنے والی ایک امیدوار ہیں اور وہ پاکستانی سیاستدان رائے منصب علی خان کی بیٹی بھی ہیں۔
وہ پاکستان مسلم لیگ نون کی اہم رکن ہیں۔
سیدہ نوشین افتخار
سیدہ نوشین افتخار نے 2024 کے عام انتخابات میں این اے-78 لاہور کی نشست مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر جیتی۔ ان کے شوہر اور والد دونوں پاکستانی قانون ساز کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
عائشہ نذیر جٹ
عائشہ نذیر نے8 فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن میں این اے-156 وہاڑی سے کامیابی حاصل کی۔
عائشہ نذیرجٹ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایک اور امیدوار ہیں۔
ایسے آداب جو ہمیں اپنی زندگی میں ضرور اپنانے چاہئیں