By Muhammad Utban Abid07/02/2024 12:46 PMilmkidunya.com
اصل شناختی کارڈ ہونا لا زم
ووٹ ڈالنے کے لیے آپ کے پاس اصل شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔
شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی قابل قبول نہیں ہے۔
زائد المیعاد یا ایکسپائر شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔
پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ہیں۔
ووٹ ڈالنے کا طریقہ
پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کے بعد سیدھا پولنگ آفیسر کے پاس جائیں اور اسے اپنا اصل شناختی کارڈ دکھائیں۔ جس کے بعد پولنگ آفیسر تصدیق کرے گا کہ آپ کا نام ووٹر لسٹ میں ہے یا نہیں۔
اگر آپ کا نام ووٹر لسٹ میں ہے۔ پھر پولنگ آفیسر ووٹنگ لسٹ میں آپ کا نام اور سیریل نمبر بتائے گا۔ تاکہ پولنگ ایجنٹ اپنی ووٹر لسٹ میں آپ کا نام تلاش کر سکیں۔
انگوٹھے کے نشانات
اس کے بعد پولنگ آفیسر بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر ان منٹ سے روشنائی لگوائے گا۔
یاد رکھیں کے ووٹر لسٹوں میں مرد اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور خواتین اپنے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کا نشان لگائیں گی۔
اس کے بعد جب آپ تسلی کر لیں کہ پولنگ آفیسر نے آپ کا نام ووٹر لسٹ میں سے کاٹ دیا ہے۔ تو آپ اگلے میز کی طرف بڑہ جائیں۔
قومی اسمبلی بیلٹ پیپر
اگلے میز پر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسرقومی اسمبلی کے لیے بیلٹ پیپر کی کاونٹینگ پوائنٹ پر آپ کے انگوٹھے کا نشان لگائے گا۔ وہ بیلٹ پیپر کی پشت پرمہر لگانے اور دستخط کرنے کے بعد قومی اسوبلی کے لیے سبز بیلٹ پیپر آپ کے حوالے کر دے گا اس کے بعد اپ اگلی میز پر جائیں گے۔
صوبائی اسمبلی بیلٹ پیپر
ایک اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسرصوبائی اسمبلی کے لیے بیلٹ پیپر کی کاونٹینگ پوائنٹ پرآپ کے انگھوٹے کا نشان لگوائے گا اور بیلٹ پیپر کی پشت پر مہر لگائے گا اوردستخط کرنے کے بعد صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر آپ کے حوالے کر دے گا اور آپ کی رہنمائی کرے گا اورایک مہرآپ کے حوالے کر دے گا۔
انتخابی نشان پرمہر
اس کے بعد آپ ووٹنگ اسکرین کے پیچھے جائیں گے بیلٹ پیپرز پر اپنی پسند کے میدوار کے انتخابی نشان پرمہر لگائیں گے۔
بیلٹ پیپر تہہ کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہے۔
ووٹنگ
قومی اسمبلی کے لیے سبز بیلٹ پیپر فولڈ کر کے سبز ڈھکن والے ڈبے میں اور سفید بیلٹ پیپر فولڈ کر کے سفید ڈھکن والے ڈبے میں ڈال دیں۔
اس کے بعد اپ اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کو مہر واپس کر کے اسے اپنا شناختی کارڑواپس لیں۔
نابینہ اور معزور افراد
نابینہ اور معزور افراد بھی اپنا ووٹ با آسانی ڈال سکتے ہیں۔
نابینہ اور معزور افراد کو چاہیے کہ وہ ایک با اعتماد بالغ شخص کو ساتھ لائیں جو آپ کا ووٹ ڈالنے میں مدد ر سکے۔
پریزائیڈنگ افسر کو نابینہ اور معزور افراد کے ساتھ آنے والے شخص کا شناختی کارڈ دیکھنے کا اختیار حاصل ہے۔
موبائل فون
یاد رکھیں کہ ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز کے اندر اپنا موبائل فون ساتھ لے کر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔