By Muhammad Utban Abid29/02/2024 05:48 PMilmkidunya.com
ابتدائی زندگی
رجب اردگان 26 فروری 1954 کو استنبول کے ضلع قاسم پاشا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد احمد اردگان ایک کوسٹ گارڈ اہلکار تھے اور ان کی والدہ امینہ اردگان ایک گھریلو خاتون تھیں۔
اردوان نے اپنی ابتدائی تعلیم قاسم پاشا میں ایک پرائمری اسکول سے حاصل کی۔ ان کا بچپن بھی بہت سادہ اور عام تھا۔
بچپن
رجب طیب اردگان نے اپنی ابتدائی زندگی میں اضافی پیسے کمانے کے لیے سڑکوں پر لیموں پانی اور نان فروخت کرتے تھے۔ اور اپنی پڑھائی کا خرچ اٹھاتے تھے۔ طیب اردگان کا بچپن مشکلوں سے بھرا تھا۔
تعلیم
1965 میں، اردگان نے کسپاسا پیالے پرائمری اسکول اور 1973 میں، انہوں نے استنبول امام خطیب ہائی اسکول سے گریجویشن کیا۔
شادی
طیب اردگان کی شادی ایمن ایردوان سے 1978 میں ہوئی جن سے ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔
سیاسی کیریئر
اردگان نے 1976ء میں کمیونسٹ مخالف ایکشن گروپ، نیشنل ترک طالبہ برلیگی میں شامل ہو کر سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔ اسی سال وہ اسلام پسند نیشنل سلیویشن پارٹی (ایم ایس پی) کی بی اوغلو یوتھ برانچ کے سربراہ بن گئے اور بعد میں استنبول یوتھ برانچ کے چیئرمین کے طور پر ترقی پائی۔ وہ 1980ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ 1983ء میں، اردوغان، نجم الدین اربکان کے بیشتر پیروکاروں کے ساتھ نئی قائم ہونے والی رفاه پارٹی (آر پی) میں شامل ہو گئے۔ 1985ء میں استنبول برانچ کے سربراہ بن گئے۔
وزیر اعظم
اردگان 2003 سے 2014 تک ترکی کے وزیر اعظم رہے۔ 2014 میں، وہ ترکی کے پہلے منتخب صدر بنے۔ 2018 میں، وہ دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔
آک سرائے
اردگان نے صدر کی رہائش کے لیے 1000 کمروں پر مشتمل ایک صدارتی محل تعمیر کرایا۔ اسے "آک سرائے" کہا جاتا ہے۔ یہ محل امریکی صدر کے وائٹ ہاؤس سے بھی بے حد خوبصورت اور بڑا ہے۔
مسلمانوں کے حقوق
دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوا، طیب اردگان نے سب سے پہلے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ کئی بار کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔
بابر اعظم کے بارے میں دلچسپ باتیں جو آپ نہیں جانتے