بابر اعظم کے بارے میں دلچسپ باتیں جو آپ نہیں جانتے
By Muhammad Utban Abid27/02/2024 12:27 PMilmkidunya.com
کرکٹ کھیلنے کا شوق
بابر اعظم مشہور کرکٹ کھلاڑیوں کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل کے کزن ہیں۔ انہیں دیکھ کر بابر اعظم کو کرکٹ کھیلنے کا شوق ہوا۔
غریب گھرانے سے تعلق
بابر کے والدین غریب تھے، اوران کے پاس ایک کرکٹ کٹ خریدنے کے پیسے بھی نہیں تھے۔ اس لیے، بابر نے شروع میں ٹیپ بال کرکٹ کھیل کر اپنے شوق کو پورا کیا۔
سخت محنت اور لگن
بابر نے اپنے والد سے کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ بابر کی ماں نے اپنی بچت سے تین ہزار روپے دیے، اور بابر نے کرکٹ اکیڈمی جوائن کر لی۔ بابر نے سخت محنت کی، اور وہ جلد ہی ایک با صلاحیت بلے باز بن گئے۔
بین الاقوامی کیریئر
بابر 2008 میں پاکستان انڈر 15 ٹیم میں منتخب ہوئے۔ 2012 میں، وہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان بن گئے۔ 2015 میں، بابر کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب کر لیا گیا۔
بین الاقوامی سنچریاں
بابر اعظم نے 100 بین الاقوامی سنچریاں بنائیں، جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
لگاتار تین سنچریاں
بابر اعظم نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں لگاتار تین سنچریاں بنائیں اور ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا۔
کم عمر میں کپتان
ابر اعظم کو صرف 15 سال کی عمر میں انڈر 19 آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
پہلے کھلاڑی
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کی پہلی 100 اننگز میں 5000 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔
دنیا کے نمبر 1 بلے باز
اس وقت پاکستان کے بابر اعظم او ڈی آئی رینکنگ 824 کے ساتھ دنیا کے نمبر 1 بلے باز ہیں۔