ذوالفقار علی بھٹو، پیدائش سے پھانسی تک


By Muhammad Utban Abid 04/04/2024 11:16 AM ilmkidunya.com

پیدائش

ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ، سندھ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدکا نام سر شاہ نواز بھٹوتھا جو برطانوی ہندوستان میں بمبئی حکومت کے مشیر اعلیٰ اور جوناگڑھ ریاست کے دیوان رہے تھے۔

تعلیم

ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی تعلیم امریکہ اور برطانیہ میں حاصل کی۔ انہوں نے 1950 میں برکلے یونیورسٹی سے سیاسیات میں گریجویشن کیا۔ دو سال بعد، انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ اسی سال، انہوں نے لندن میں مڈل ٹمپل سے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا۔

قانون دان

ذوالفقار کو انگلستان کی ایک یونیورسٹی 'ساؤ تھمپئین' میں بین الاقوامی قانون کا استاد بنایا گیا۔ وہ مسلم لا کالج کراچی میں دستوری قانون کے لیکچرر بھی رہے۔ انہوں نے 1953ء میں سندھ ہائی کورٹ میں وکالت بھی کی۔

سیاست دان

ذوالفقار علی بھٹو نے دسمبر 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ 1970 کے عام انتخابات میں، پیپلز پارٹی نے مغربی پاکستان میں نشستیں جیت لیں۔ دسمبر 1971 میں، جنرل یحییٰ خان نے اقتدار ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے کر دیا۔ بھٹو دسمبر 1971 سے 13 اگست 1973 تک صدر پاکستان رہے۔ 14 اگست 1973 کو، انہوں نے نئے آئین کے تحت وزیر اعظم کا حلف اٹھایا۔

مارشل لا

عام انتخابات 1977 میں دھاندلی کے الزامات نے ملک میں بے امنی پیدا کر دی۔ لوگوں نے احتجاج کیا اور ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھنے لگا۔ 5 جولائی 1977 کو، جنرل ضیا الحق نے فوجی بغاوت کر دی اور مارشل لا نافذ کر دیا۔

گرفتاری

ستمبر 1977 میں، مسٹر بھٹو کو نواب محمد احمد خان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نواب محمد احمد خان ایک سیاست دان تھے جو پاکستان پیپلز پارٹی کے مخالف تھے۔

شہادت

ذوالفقار علی بھٹو کو 18 مارچ 1978 کو ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔ 4 اپریل 1979 کو انہیں راولپنڈی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

منفرد اعزازات

وہ واحد شخص تھے جو ملک کے اعلیٰ ترین سرکاری اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے صدر، وزیر اعظم، وزیر خارجہ، اسپیکر، چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور پاک فوج کے سپریم کمانڈر کے عہدے سنبھالے۔ بھٹو ایک بااثر سیاست دان بھی تھے۔ بھٹو پاکستان کی تاریخ کے ایک اہم رہنما تھے جنہوں نے ملک کی سیاست اور معاشرے پر گہرا اثر ڈالا۔

شیر خدا حضرت علی رضی اللہ عنہ