جانور اور ان کی نیند دلچسپ معلومات


By Muhammad Utban Abid 27/09/2024 11:08 AM ilmkidunya.com

چمگادڑ

چھوٹی بھوری چمگادڑ اپنی توانائی بچانے کے لیے زیادہ تر وقت سوتی ہیں۔ چمگادڑ روزانہ اوسطاً 20 گھنٹے سوتی ہیں۔ رات کے وقت جاگنا اور دن میں سونا ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔

ٹائیگر

ٹائیگر روزانہ 18 سے 20 گھنٹے تک سونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ زیادہ دیر سونا انہیں توانائی بچانے اور شکار کے لیے تیار رہنے میں مدد کرتا ہے۔

گلہری

گلہریاں دن کے بڑے حصے میں، تقریباً 15 گھنٹے تک سو سکتی ہیں۔ یہ ان کی نیند کی عادت کا ایک اہم حصہ ہے۔ دن کے وقت، جب شکاری جانور سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔ تو گلہریاں محفوظ رہنے کے لیے اپنے گھروں میں چھپ کر سوتی ہیں۔

بطخ

بطخیں روزانہ تقریباً 8 سے 12 گھنٹے سوتی ہیں۔ یہ سونے کا وقت عام طور پر رات کے وقت ہوتا ہے، لیکن وہ دن میں بھی تھوڑی دیر کے لیے جھپکی لے سکتی ہیں۔

چوہا

چوہے اوسطاً دن میں ساڑھے 12 یعنی، تقریباً نصف دن سوتے ہیں۔ یہ نیند ان کی توانائی کی بحالی اور صحت کے لیے ضروری ہے۔ اگر چوہے کو کافی نیند نہ ملے تو وہ کمزور پڑ سکتے ہیں۔

کتا

کتے روزانہ اوسطاً 12 سے 16 گھنٹے سوتے ہیں۔ یہ ان کے سائز، عمر اور سرگرمی کے سطح پر منحصر ہو سکتا ہے۔ کچھ کتے اس سے بھی زیادہ سو سکتے ہیں۔

چکن

چکن روزانہ اوسطاً 8 گھنٹے سوتے ہیں۔ یہ سونے کا وقت ان کی صحت اور نشوونما کے لیے اہم ہے۔

افریقی ہاتھی

افریقی ہاتھی روزانہ تقریباً 2 سے 4 گھنٹے سوتے ہیں۔ یہ عام طور پر رات کے وقت سوتے ہیں، اور دن کے زیادہ تر حصے میں کھانا کھاتے اور گھومتے رہتے ہیں۔

حضور اکرم ﷺ کا حلیہ مبارک