امریکی، پاکستانی اور بھارتی صدور کی ماہانہ تنخواہ


By Muhammad Utban Abid 05/11/2024 10:03 AM ilmkidunya.com

امریکی صدر کی تنخواہ

امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ 4 لاکھ امریکی ڈالر ہے جو کہ کانگریس نے 2001ء میں مقرر کی تھی۔ اس کے علاوہ، امریکی صدر کو دیگر مراعات بھی حاصل ہوتی ہیں جیسے کہ 50 ہزار ڈالر اخراجات کے لیے، 19 ہزار ڈالر تفریح کے لیے، 1 لاکھ ڈالر سفر کے لیے، عہدہ چھوڑنے کے بعد، امریکی صدر کو پنشن بھی ملتی ہے۔

بھارتی صدر کی تنخواہ

بھارتی صدر کی ماہانہ تنخواہ بشمول اضافی مراعات 5 لاکھ بھارتی روپے ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریباً 16 لاکھ 25 ہزار روپے کے برابر ہے۔ یہ بھارت میں تمام سرکاری عہدوں میں سب سے زیادہ تنخواہ ہے۔

پاکستانی صدر کی تنخواہ

پاکستانی صدر کی تنخواہ پریذیڈنٹ سیلری، الاونسز اینڈ پریویلجز ایکٹ 1975ء کے تحت دی جاتی ہے۔ موجودہ وقت میں، پاکستانی صدر کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 46 ہزار 550 روپے ہے۔

دنیا کے قدیم ترین شہر