دنیا کے قدیم ترین شہر


By Muhammad Utban Abid 30/10/2024 02:56 PM ilmkidunya.com

اریحا (فلسطین)

دنیا کا قدیم ترین آباد شہر مانا جاتا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے یہاں 11 ہزار سال پرانی بستیوں کے شواہد دریافت کیے ہیں۔ اریحا کو میسوپوٹامیا کی قدیم تہذیبوں سے جوڑا جاتا ہے۔

دمشق (شام)

یونیسکو نے دمشق کے نواح میں ہزاروں سال پرانی انسانی بستیوں کے شواہد کی تصدیق کی ہے۔ دمشق کو دنیا کے قدیم ترین مسلسل آباد شہروں میں سے ایک مانا جاتا ہے اور اس کے آس پاس کے علاقے بھی تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے بہت اہم ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ دمشق کی بنیاد 8 سے 10 ہزار سال پہلے رکھی گئی تھی۔

حلب (شام)

یہ شہر اپنی طویل اور رنگین تاریخ کی وجہ سے بہت مشہور رہا ہے۔ حلب ایک اہم تجارتی راستے پر واقع تھا اور یہاں سے ریشم، کپڑا اور دیگر اشیاء کا تجارت ہوتی تھی۔ یہ شہر 5 سے 8 ہزار سال پرانی تاریخ رکھتا ہے۔

بیروت (لبنان)

اسے دنیا کے قدیم ترین آباد شہروں میں سے ایک مانا جاتا ہے اور اس کا ذکر قدیم فینیقین تہذیب میں بھی ملتا ہے۔

قاہرہ (مصر)

قاہرہ کو بھی قدیم ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے اور یہ قدیم مصر کی تہذیب کا ایک اہم مرکز تھا۔

روم (اٹلی)

اس کی تاریخ 2,500 سال سے زیادہ پرانی ہے اور یہ انسانی تاریخ میں ایک اہم شہر رہا ہے۔ یہ شہر انسانی تہذیب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں اور ان کی تاریخ بہت غنی ہے۔

رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھنے والے جانور