By Muhammad Utban Abid13/11/2024 10:44 AMilmkidunya.com
سموگ
سموگ دراصل دھوئیں اور دھند کا مرکب ہے۔ یہ ایک قسم کی فضائی آلودگی ہے جو شہروں میں خاص طور پر صنعتی علاقوں میں زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں مختلف زہریلی گیسز، دھواں، اور چھوٹے چھوٹے ذرات شامل ہوتے ہیں جو ہوا میں رہتے ہیں۔
صحت پر اثرات
سموگ سانس کی بیماریاں، دل کی بیماریاں، کینسر، آنکھوں میں جلن، جلد کی بیماریاں اور بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہے۔
ماحولیاتی اثرات
سموگ پودوں کی نشوونما کو متاثر کرتی ہے، اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچاتی ہے اور دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
گھر کے اندر رہیں
سموگ سے بچیں جب سموگ زیادہ ہو تو گھر کے اندر رہنے کی کوشش کریں۔ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ باہر کی آلودہ ہوا اندر نہ آ سکے۔
ماسک پہنیں
جب باہر جائیں تو ماسک پہنیں۔ ماسک سموگ سے بچنے میں مدد گار ہے۔
گاڑی چلانا کم کریں
اگر ممکن ہو تو گاڑی چلانا کم کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔
گھر میں پودے لگائیں
سموگ کے موسم میں گھر میں پودے لگانا نہ صرف ماحول کی صفائی کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ آپ کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ پودے نہ صرف ہوا کو صاف کرتے ہیں بلکہ ذہنی سکون اور تندرستی کے لیے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔
کچرے کو نہ جلائیں
کچرے کو جلانے سے سموگ میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے کچرے کو کبھی نہ جلائیں۔
آگاہ کریں
سموگ کا مسئلہ بہت بڑھ چکا ہے۔ یہ دھوئیں اور آلودگی کا ایک ایسا مرکب ہے جو ہمارے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ اس لئے اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو سموگ کے نقصانات اور اس سے بچنے کے طریقوں کے بارے میں بتائیں۔