By Muhammad Utban Abid08/10/2024 01:51 PMilmkidunya.com
بھوٹان
بھوٹان میں لوگ دنیا میں سب سے زیادہ گھنٹے کام کرتے ہیں۔ یہاں کے لوگ اوسطاً ہر ہفتے 54.4 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات
دنیا میں کام کرنے کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے۔ یہاں کے لوگ اوسطاً ہر ہفتے 50.9 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
لیسوتھو
افریقی ملک لیسوتھو دنیا میں کام کرنے کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں کے مزدور اوسطاً ہر ہفتے 50.4 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
کانگو
یہ ملک افریقہ کے وسط میں واقع ہے اور اس کا دارالحکومت کینشاسا ہے۔ جہاں لوگ اوسطاً 48.6 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
قطر
قطر میں مزدور اوسطاً ہر ہفتے 48 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
لائبیریا
لائبیریا میں لوگ اوسطاً ہر ہفتے 47.7 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ملک کی معیشت اور مزدوری کی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔
موریطانیہ
موریطانیہ میں لوگ اوسطاً ہر ہفتے 47.6 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
لبنان
لبنان میں لوگ اوسطاً ہر ہفتے 47.6 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ لبنان مشرق وسطیٰ میں واقع ہے اور اس کی سرحدیں شام اور اسرائیل سے ملتی ہیں۔
منگولیا
منگولیا مشرقی ایشیا میں واقع ہے اور چین اور روس کے درمیان واقع ہے۔ منگولیا میں لوگ کافی محنتی ہیں۔ منگولیا میں لوگ اوسطاً ہر ہفتے 47.3 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
اردن
اردن میں لوگ ہر ہفتے اوسطاً 47 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ملک کی معیشت اور مزدوروں کی صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔ مزدوروں کی یہ محنت ان کی زندگیوں پر اثر ڈالتی ہے۔