1 |
درج ذیل میں سے کونسا رسد کے معینات میں شامل نہیں ہے |
- A. صارف کی پسند
- B. لاگت پیدائش
- C. طریقہ پیدائش
- D. خام مال کی قیمت
|
2 |
جب گھریلو استعمال میں بجلی کی رسد زیادہ ہونے پر صنعتی اور تجارتی مقاصد کے لئے اس کی رسد میں کمی واقع ہوجائے تو اسے کس قسم کی رسد کہا جائے گا |
- A. مرکب رسد
- B. متقابل رسد
- C. مشترک رسد
- D. ضروری رسد
|
3 |
درج ذیل میں سے رسد کی تفاعلی مساوات کی پہچان کریں |
- A. q+3p-6=0
- B. q=5-0.5p
- C. 3p-q=12
- D. q-1200=-4p
|
4 |
خط رسد کی منتقلی کی وجہ بتائیں |
- A. دیگر عوامل
- B. قیمت میں تبدیلی
- C. طلب میں تبدیلی
- D. مالیاتی پالیسی
|
5 |
اخبار کیا ہے |
- A. پائیدا شے
- B. نہایت قیمتی شے
- C. نایاب شے
- D. ضیاع پذیر شے
|
6 |
درج ذیل میں سے اشیاء کی رسد کا دائرومدار کس پر ہوتا ہے |
- A. افادہ
- B. ارادہ
- C. قیمت
- D. فیشن
|
7 |
اگر حکومت اشیائ کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کردے تو رسد ہوگی |
- A. زیادہ لچکدار
- B. کم لچکدار
- C. غیر لچکدار
- D. لا محدود لچکدار
|
8 |
اگر شے کی قیمت میں اضافہ کے باوجود رسد میں کوئی تبدیلی نہ آئے تو اسے رسد کا کہا جاتا ہے |
- A. گھٹنا
- B. چڑھنا
- C. پھیلنا
- D. سکڑنا
|
9 |
عرصہ وقت کے لحاظ سے رسد کی کتنی اقسام ہوتی ہیں |
- A. ایک
- B. دو
- C. تین
- D. چار
|
10 |
اگر قیمت میں اضافہ %10 اور رسد میں %15 ہوتو رسد کی لچک کتنی ہوگی |
- A. اکائی سے کم
- B. اکائی کے برابر
- C. اکائی سے زیادہ
- D. صفر کے برابر
|