1 |
جن اشیاءکے قریبی نعم البدل سستے دستیاب ہوں ان کی طلب کی لچک ہوگی |
- A. کم لچکدار
- B. زیادہ لچکدار
- C. مکمل لچکدار
- D. صفر لچکدار
|
2 |
فرم کا خط طلب کون سا ہوتا ہے |
- A. اوسط حاصل کاخط
- B. مختتم حاصل کا خط
- C. کل حاصل کا خط
- D. اوسط مصارف کا خط
|
3 |
درج ذیل میں سے سرمایہ ذاتی قابلیت کی نشاندہی کریں |
- A. برف کا کارخانہ
- B. سرجن کی مہارت
- C. ابرارالحق کی گائیکی
- D. ریلوے لائن
|
4 |
کس کی سودا بازی کو قوت کمزور ہوتی ہے |
- A. کاشتکار
- B. سرمایہ دار
- C. مزدور
- D. تنظیم
|
5 |
معاشیات میں انسانی زندگی کے کس پہلو کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے |
- A. سیاسی
- B. اخلاقی
- C. معاشی
- D. تمدنی
|
6 |
معینہ مصارف اور متغیر مصارف کا حاصل جمع ہوتا ہے |
- A. مختتم مصارف
- B. کل مصارف
- C. اوسط مصارف
- D. اوسط متغیر مصارف
|
7 |
اگر طلب و رسد میں برابر کمی ہوتو توازنی قیمت پر کیا اثر پڑے گا |
- A. قیمت میں اضافہ ہو جائے گا
- B. قیمت کم ہوجائے گی
- C. قیمت تبدیل نہیں ہوگی
- D. ان میں سے کوئی نہیں
|
8 |
طلب اور رسد کی قوتیں مخالف سمت میں حرکت کرتی ہیں لہذا جس نقطہ پر طلب اور رسد برابر ہوجاتی ہے اسے کہا جاتا ہے |
- A. منڈی کا توازن
- B. توازنی مقدار
- C. متوازن قیمت
- D. ان میں سے کوئی نہیں
|
9 |
قانون تکثیر حاصل کا نفاذ کس شعبے پر زیادہ ہوتا ہے |
- A. زراعت
- B. صنعت
- C. معدنیات
- D. تجارت
|
10 |
قانون تقلیل افادہ مختتم کے خط کا رجحان ہوتا ہے |
- A. منفی
- B. عمودی
- C. افقی
- D. مثبت
|