تفصیلات برائے پوسٹ آر این بی ایس سی این (دو سالہ نرسنگ ڈگری پروگرام)
کالج آف نرسنگ، بولان میڈیکل ہسپتال، کوئٹہ
برائے سیشن: 2027-2025
کالج آف نرسنگ، بولان میڈیکل ہسپتال، کوئٹہ میں پوسٹ آر این بی ایس سی این (دو سالہ نرسنگ ڈگری) میں داخلے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ یہ پروگرام میل اور فی میل اسٹاف نرس کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
ضروری دستاویزات
درخواست کے ساتھ مندرجہ ذیل اسناد منسلک کرنا لازمی ہیں:
- میٹرک سرٹیفکیٹ
- جنرل نرسنگ اور مڈوائفری ڈپلومہ
- (میل امیدوار کے لیے: ایک سالہ اسپیشلائزڈ ڈپلومہ)
- پی این ایم سی رجسٹریشن کارڈ
- دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
- قومی شناختی کارڈ کی کاپی
- لوکل/ڈومیسائل کی کاپی
- چال چلن سرٹیفکیٹ (جس ادارے سے جنرل نرسنگ کی تعلیم حاصل کی ہو وہاں سے جاری شدہ)
اہم ہدایات
- تحریری ٹیسٹ لازمی:
داخلے سے قبل تحریری ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہوگا۔ انتخاب منظور شدہ پالیسی کے تحت میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔
- این او سی:
پرائیوٹ امیدوار اگر کسی ادارے میں ملازم ہیں تو انہیں اپنے ادارے کی طرف سے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) پیش کرنا ہوگا۔
- رہائش:
منتخب امیدواروں کو رہائش فراہم کرنا کالج آف نرسنگ کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔
- حلفیہ بیان:
تمام امیدواروں کو حلفیہ بیان دینا ہوگا کہ وہ دوران کورس کسی قسم کی سیاست، ہڑتال یا جرم میں ملوث نہیں ہوں گے۔
- ٹی اے/ڈی اے:
تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔
- تجربہ:
کورس کے لیے کم از کم تین سالہ تجربہ / سروس لازمی ہے۔
- نشستیں:
دو سالہ نرسنگ ڈگری کورس کے لیے 50 نشستیں مخصوص ہیں۔
اہم تاریخیں
- درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 30 دسمبر 2024
- تحریری ٹیسٹ کی تاریخ: 03 جنوری 2025
- انٹرویو کی تاریخ: 06 جنوری 2025
- وقت: صبح 10:00 بجے
- مقام: کالج آف نرسنگ، بولان میڈیکل ہسپتال، کوئٹہ
درخواست کا طریقہ کار
- حکومت بلوچستان محکمہ صحت کے ملازمین اپنی درخواستیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے جمع کرائیں۔
- درخواستیں براہ راست کالج آف نرسنگ، بولان میڈیکل ہسپتال، کوئٹہ کے دفتر میں جمع ہوں گی۔
- داخلے صرف قابلیت اور تحریری ٹیسٹ پاس کرنے کی بنیاد پر ہوں گے۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان
چیئرمین سلیکشن کمیٹی
www.dpr.gob.pk
@dpr_gob
PRQ No: 2385/17-12-2024