Manto K Mutnaza Afsanay Aam Delux

Mohammad Hameed Shahid
Rs. 2000
Views: 116 Views

وہ افسانے جن کی بنیاد پر منٹو صاحب معتوب ٹھہرائے گئے جو دراصل انسان کے جنسیاتی اور سماجی مسائل کے آئینہ دار تھے اب وہی افسانے اُردو ادب کے بڑے اور بہترین افسانے تسلیم کیے جاتے ہیں۔ ان افسانوں کو مذہب اور تعصبات کی عینک اتار کر پڑھیے۔ ادبی اور فنی معیار سے جانچئے۔ یہ افسانے جنسی آسودگی و تسکین فراہم نہیں کرتے اور نہ ہی ہماری اخلاقی قدروں کے لیے تباہ کن ہیں بلکہ حقیقت کے عکاس ہیں۔ معاشرے میں چھپی غلاظت کی اندرونی تصویریں اور اس کا اعلانیہ اظہار ہیں۔ ان افسانوں کے مہ و سال ہٹا دیجئے اور ان کی تہہ میں چھپی باریکیوں کو دیکھیں تو گمان گزرے گا کہ جیسے یہ آج کے دَور کے لیے لکھی گئی ہوں۔ آج بھی منگو کوچوان قید میں ہے اور اس ملک کا داروغہ سوگندھی کی ہڈیاں بھنبھوڑتا ہے۔ سوگندھی، موذیل، سلطانہ، جانکی اور شاردہ آج بھی جیتے جاگتے کردار ہیں جوچند پیسوں کے لیے بِک جانے کو تیار ہیں۔ یہ افسانے عورت کی بے بسی اور استحصال کی رقت آمیز تصویریں ہیں۔ حرف آخر یہی کہ کتاب پڑھ کر واپس میز پر رکھ دینے سے کتاب ختم نہیں ہو جاتی، بلکہ قاری کو ایک ٹھوس رائے قائم کرنی چاہیے۔ محض ” بس ٹھیک ہے“ کہہ دینا ہی کافی نہیں۔ کتاب اچھی ہے یا بری ہے، اگر اچھی ہے تو کیوں اچھی ہے؟ اور اگر بری ہے تو کیوں بری ہے ؟ اور اس کیوں کا جواب ہی اس کتاب کا حاصل ہے۔ ان افسانوں کو پڑھ کر اگر آپ کا وضو ٹوٹتا ہے تو آپ کو اپنے تئیں پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں بلکہ بہترین درجے کے ایک معالج کی ضرورت ہے۔ کوئی دن کی بات ہے کہ دماغ کا خلل ظاہر ہو جائے۔(ندیم احمد ندیم)کتاب میں شامل مضامین اور افسنوں کی فہرستسعادت حسن منٹو (امجد اسلام امجد)مقدمہ (محمد حمید شاہد)عرضِ مرتب (ندیم احمد ندیم)مضامین:1- لذت سنگ2- سفید جھوٹ3- پانچواں مقدمہ4- زحمت مہر درخشاں5- عصمت فروشی6- افسانہ نگار اور جنسی مسائلافسانے:1- پھاہا2- پہچان3- خوشیا4- ہتک5- دس روپے6- وہ خط جو پوسٹ نہ کیے گئے7- بلاؤز8- مس فریا9-بُو10- دھواں11- کالی شلوار12- چغد13- پڑھیے کلمہ14- بابو گوپی ناتھ15- میرا نام رادھا ہے16- جانکی17- ٹھنڈا گوشت18- خورشٹ19- باسط20- شاردا21- ننگی آوازیں22- شانتی23- حامد کا بچہ24- لائسنس25- کتاب کا خلاصہ26- تقی کاتب27- والد صاحب28- عورت ذات29- پری30- خود فریب31- برمی لڑکی32- فوبھا بائی33- ابجی ڈُڈُو34- ممی35- کھول دو36- شریفن37- ہرنام کور38- شاداں39- نطفہ40- سڑک کے کنارے41- سراج42- سو کینڈل پاور کا بلب43- موذیل44- صاحبِ کرامات45-اللہ دتا46- بچنی47- سرکنڈوں کے پیچھے48-پھندنے49-دودا پہلوان50- اوپر، نیچے اور درمیان51- تانگے والے کا بھائی52- بغیر اجازت53- قدرت کا اصول54- خوشبودار تیل55- خط اور اس کا جواب56- مائی جنتے57-بارش58- بس اسٹینڈ59- قادرا قصائی60- پشاور سے لاہور تک61- بجلی پہلوان62- شلجم63- انجام بخیر64- نواب سلیم اللہ خان65- راجو66- گھاٹے کا سودا67- صدقے اس کے

Book Detail

  • Publisher
  • Book Corner
  • Publication Date
  • 01/01/2021
  • Number of Pages
  • 748
  • Binding
  • Hard Back
  • ISBN
  • 1000000002208
  • Category
  • Textbooks , Urdu

Price Offers From Different Stores

Store Price Order
Liberty Stores
Rs. 2000 Add to Cart

Book Reviews

No review posted by any user for this Manto K Mutnaza Afsanay Aam Delux. Be the first rate this Book

Book Categories

Provide some info about the book you need. Our team will find it and contact you back.

X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

X

Forgot Password

to continue to ilmkidunya.com

X

Register Type

Please Provide following information to Register

  • Student
  • Tutor
  • Consultant
  • Employer