Hum Wehshi Hain

Krishan Chander
Rs. 400
Views: 122 Views

یہ کہانیاں تقسیمِ ہند کے سلسلے کے فسادات کے دوران میں لکھی گئیں اور انتہائی غم اور غصّے کے عالم میں لکھی گئیں اور صرف پندرہ دن میں لکھی گئیں۔ جس تیزی سے میں لکھتا جاتا تھا اسی تیزی سے یہ کہانیاں اس برصغیر کے رسالوں اور اخبارات میں چھپتی جاتی تھیں۔ یہ وہ موقع تھا جب فسادات نئے نئے شروع ہوئے تھے، جب سیاست داں انگشت بدنداں تھے اور کسی کو لب کھولنے کی جرأت نہ ہوتی تھی، بلکہ شروع کی دو ایک کہانیاں تو مجھے لوٹا دی گئیں، یہ کہہ کر کہ ان کہانیوں میں ہمارے قومی نیتائوں پر حملہ ہے۔ بعد میں، پرچوں اور رسالوں اور اخبارات نے انھیں چھاپا۔ ممکن ہے کچھ لوگوں کی نظر میں یہ کہانیاں فن برائے فن کے فارمولے پر پوری نہ اُترتی ہوں مگر اِن کہانیوں نے ایک نازک موقع پر اپنا فریضہ ضرور ادا کیا ہے۔ اس برصغیر کی ہر زبان کے اخبارات نے ان کہانیوں کو چھاپا ہے اور انھیں نمایاں طور پر اپنے صفحات میں جگہ دی ہے۔ ان افسانوں کی اشاعت پر ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں نے کئی اخبارات کو وارننگ بھی دی اور دو ایک کی ضمانتیں بھی ضبط ہوئیں مگر معاملہ ایسا ٹیڑھا تھا، اور افسانے ایسے سچّے تھے اور حالات پر اس قدر حاوی تھے کہ اس سے زیادہ ان افسانوں کے خلاف کچھ نہ کیا جا سکا۔کرشن چندر---میں کتاب ’’پشاور ایکسپریس‘‘ جو لاہور پاکستان میں شائع ہوئی پڑھ رہا تھا۔ یہ کتاب ہندوستان میں ’’ہم وحشی ہیں‘‘ کے نام سے ۱۹۴۸ء میں شائع ہوئی تھی۔ یہ کتاب سب سے پہلے ’’کتب پبلشرز لمیٹڈ، بمبئی‘‘ نے شائع کی تھی۔ معلوم نہیں اب یہ کتاب ’’ہم وحشی ہیں‘‘ سے ’’پشاور ایکسپریس‘‘ کے نام سے کیوں پاکستان میں شائع کی گئی۔ اس کتاب میں بھی وہی سات کہانیاں ہیں جو ’’ہم وحشی ہیں‘‘ میں تھیں اور اس کتاب میں ایک نیا دیباچہ شامل کیا گیا ہے۔ نیا دیباچہ افضل توصیف نے لکھا ہے وہ لکھتی ہیں:’’وہ آزادی کا سال تھا جب پنجاب نے اپنے بچے قتل کیے، اپنی عزت برباد کی اور گھر جلائے۔ تب کرشن چندر نے لکھا ’’ہم وحشی ہیں‘‘ امرتا پریتم نے چیخ ماری تو سردار جعفری نے دلاسا دیا کہ مستقبل میں ازالہ ہو جائے گا۔ کیوںکہ مستقبل انقلاب لائے گا مگر ایسا کچھ نہیں ہوا اور زخم ابھی تک ہرے ہیں۔ پنجاب کا کردار آزادی کے سال میں بہت کمزور رہا۔‘‘مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کے عوام سوچتے ہیں کہ جو آزادی کے سال میں ہوا تھا، غلط ہوا تھا۔ اس کتاب میں کرشن چندر کی تین اور کہانیاں شامل کی گئی ہیں جو اسی موضوع پر ہیں۔

Book Detail

  • Publisher
  • Book Corner
  • Publication Date
  • 01/01/2021
  • Number of Pages
  • 184
  • Binding
  • Hard Back
  • ISBN
  • 9789696623373
  • Category
  • Textbooks , Urdu

Price Offers From Different Stores

Store Price Order
Liberty Stores
Rs. 400 Add to Cart

Book Reviews

No review posted by any user for this HUM WEHSHI HAIN. Be the first rate this Book

Book Categories

Provide some info about the book you need. Our team will find it and contact you back.

X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

X

Forgot Password

to continue to ilmkidunya.com

X

Register Type

Please Provide following information to Register

  • Student
  • Tutor
  • Consultant
  • Employer