Hayat-E-Mohammad (S.A.W)

Mohammad Hussein Heikal
Rs. 1200
Views: 91 Views

یہ ضخیم کتاب ایک ایسی محترم اور مقدس ہستی کے بارے میں ہے، جو ساری دنیا کے انسانوں کے لئے رحمت ہیں، اور یہ موضوع ایسا ہے، جس پر سینکڑوں، ہزاروں نہیں لاکھوں کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔ جن میں بعض کتابیں متعدد جلدوں پر مشتمل ہیں۔ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کی حیاتِ مبارکہ، آپ ﷺ کا عہد اور آپ ﷺ کے ارشادات اور تعلیمات کے بارے میں قریب قریب دنیا کی بیش تر زبانوں میں کتابیں لکھی گئی ہیں اور لکھی جاتی رہیں گی۔ خود اردو زبان میں بھی ان کی تعداد اس قدر ہے کہ ان کا شمار کرنا ممکن نہیں ہے۔ صرف اردو ہی نہیں، ہمارے ملک کی دوسری زبانوں، پنجابی، سندھی، بلوچی، پشتو، سرائیکی، براہوی، کشمیری، ہندکو وغیرہ میں بھی اَن گنت کتابیں موجود ہیں۔ آپ ﷺ کی سیرت پر محدثین، مفسرین، مؤرخین، علماء و فضلاء، سیرت نگاروں اور دانشوروں کی بے شمار کتابیں عام مسلمانوں کے لئے موجود ہیں، جن کے مطالعے سے وہ سیرت مبارکہ سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پیش نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ہے اور یہ ایک ایسے قلم کار کی تالیف ہے، جس کا تعلق عرب دنیا سے تھا وہ اپنی تحریروں کی وجہ سے پوری دنیا کے علمی و ادبی حلقوں میں معروف ہیں۔ عربی زبان کے ادیب، مفکر، مؤرخ، سیرت نگار اور صحافی ڈاکٹرمحمدحسین ہیکل کا نام عربی زبان و ادب میں سند کا درجہ رکھتا ہے۔ آپ مصر کے مشہور اخبار ’’الاحرام‘‘ کے ایڈیٹر تھے اور صحافتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ آپ نے تالیفات و تصنیفات کا سلسلہ بھی جاری رکھا، چنانچہ آپ کی کئی کتابیں ہیں۔ جن میں سے ’’حیات محمد ﷺ‘‘ مقبول تالیف ہے۔ اس کتاب میں مؤلف نے یوں تو حضورنبی کریم ﷺ کی زندگی کو موضوع بنایا ہے، لیکن وہ صرف حالات و واقعات ہی لکھنے تک محدود نہیں رہے، بلکہ اس عہد کے عمومی اور تاریخی منظرنامے پر بھی نظر ڈالی ہے۔ حضوراکرم ﷺ کی بعثت سے آخری ایام تک کے حالات رقم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کے مخالفین اور مستشرقین کے ان الزامات اور مذہبی تعصّبات کا بھی مدلل جواب دیا ہے، جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تحریر کئے گئے اور بقول مترجم ’’ڈاکٹرمحمد حُسین ہیکل نے اپنی اس تالیف ’’حیاتِ محمد ﷺ ‘‘میں علمی نقطۂ نظر سے قرآن و احادیث کے ٹھوس اور مدلل جوابات دئیے ہیں اور کسی بھی مقام پر مستشرقین اسکالرز کی سیرت طیبہ پر لکھی ہوئی کتابوں میں غیرمصدقہ، بے بنیاد اور غیرمستند واقعات کی تردید کرتے وقت موصوف نے اخلاقِ حسنہ سے پہلوتہی نہیں کی۔‘‘ اس ضخیم اور اہم موضوع کی کتاب کے اُردو ترجمے کی صحیح داد تو وہی دے سکتے ہیں جو عربی زبان و ادب سے پوری طرح آگاہ ہوں۔ تاہم میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ترجمہ صاف زبان و الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے ترجمے کی تصحیح و تخریج کا فریضہ نویداحمدربانی نے ادا کیا ہے اور وضاحتی حواشی کے علاوہ حوالے کی عربی عبارتیں بھی حاشیے میں درج کر دی ہیں۔ کتاب میں مقدس مقامات کی تصاویر پر مبنی 32 صفحات بھی ہیں۔

Book Detail

  • Publisher
  • Fiction House
  • Publication Date
  • 01/01/2010
  • Number of Pages
  • 920
  • Binding
  • Paper Back
  • ISBN
  • 9789695622538
  • Category
  • Fiction , Biographics

Price Offers From Different Stores

Store Price Order
Liberty Stores
Rs. 1200 Add to Cart

Book Reviews

No review posted by any user for this Hayat-E-Mohammad (S.A.W). Be the first rate this Book

Book Categories

Provide some info about the book you need. Our team will find it and contact you back.

X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

X

Forgot Password

to continue to ilmkidunya.com

X

Register Type

Please Provide following information to Register

  • Student
  • Tutor
  • Consultant
  • Employer