Deputy Nazir Ahmad Ki Kahani: Kuch Un Ki Kuch Meri Zabani

Mirza Farhat Ullah Baig
Rs. 500
Views: 202 Views

کون ہے جو ’’نذیر احمد کی کہانی، کچھ اُن کی کچھ میری زبانی‘‘ کو پڑھ کر مرزا فرحت اللہ بیگ کی ظرافت، ذہانت، اُن کے طرزِ ادا، اُن کی بے تکلفی اور آزادہ روی، محبت و خلوص سے متاثر ہوکر اُن کی داد نہ دے گا؟ مولانا نذیر احمد کے حالات پر بہت سے مضامین لکھے گئے مگر کہیں اُن کی زندگی اور سیرت، اخلاق و عادات، اُن کے اوقات و مشاغل اور پرائیویٹ لائف کا وہ نقشہ نظر نہیں آتا جو اِس کہانی میں ہے۔ اِس سچی بائیوگرافی سے گراں بہا فائدے آئندہ نسلوں کو پہنچ سکتے ہیں۔بابائے اردو مولوی عبدالحقہمارے یہاں کئی مزاح نگار ایسے ہیں (جیسے شوکت تھانوی، عظیم بیگ چغتائی وغیرہ) جن کے متعلق مختلف لوگوں نے الگ الگ انداز سے یہ رائے ظاہر کی ہے کہ فلاں مزاح نگار الفاظ سے مزاح پیدا کرتا ہے اور فلاں واقعات کی ترتیب سے اُسے ابھارتا ہے۔ مرزا فرحت اللّٰہ بیگ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اُن کے یہاں یہ دوئی مٹ گئی ہے۔ بیان کا اُسلوب اور واقعات کی ترتیب، یہ اُن کے یہاں یک جان نظر آتے ہیں۔ اُن کی عبارت پڑھ کر یہ احساس پیدا ہی نہیں ہوتا کہ کس مقام پر لفظوں کا کھیل ہے اور کہاں واقعات کے انوکھے پن نے مزاح کی تشکیل کی ہے، اور یہ بڑا کمال ہے اور اِس میں اُن کے شریک کم سے کم لوگ نکلیں گے۔رشید حسن خاں’’ڈاکٹر نذیر احمد کی کہانی- کچھ اُن کی کچھ میری زبانی‘‘ کا شمار اردو کے اعلیٰ ترین خاکوں ہی میں نہیں اردو کی بہترین تحریروں میں بھی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے چالیس پینتالیس سال سے یہ خاکہ یا اِس کے اقتباسات سکولوں اور کالجوں کے مختلف نصابات میں شامل ہوتے آ رہے ہیں۔ڈاکٹر خلیق انجم

Book Detail

Price Offers From Different Stores

Store Price Order
Liberty Stores
Rs. 500 Add to Cart

Book Reviews

No review posted by any user for this Deputy Nazir Ahmad Ki Kahani: Kuch Un Ki Kuch Meri Zabani. Be the first rate this Book

Book Categories

Provide some info about the book you need. Our team will find it and contact you back.

X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

X

Forgot Password

to continue to ilmkidunya.com

X

Register Type

Please Provide following information to Register

  • Student
  • Tutor
  • Consultant
  • Employer