Aik Udas Kitab

Amrita Pritam
Rs. 400
Views: 113 Views

امرتا پریتم کا نام ہندو پاکستان کی سرحد کے دونوں جانب یکساں معروف اور مقبول ہے۔ پنجابی شاعری میں تو ان کا مقام کسی ذکر کا محتاج نہیں لیکن نثر کی مختلف اصناف میں بھی ان کی تحریر کچھ کم قیمت نہیں۔ ناول، کہانیاں، خاکے، خودنوشت، انشایئے بھی ان کے شعر کی طرح پنجابی ادب میں گرانقدر اضافہ ہیں۔ ان میں سے بیشتر اُردو تراجم کی صورت میں ہمارے ہاں شائع ہو چکے ہیں لیکن سننے میں آیا ہے کہ نہ ان کی اشاعت کے لیے موصوفہ سے اجازت طلب کی گئی نہ ترجمے اور طباعت میں مناسب احتیاط اور سلیقے سے کام لیا گیا ہے۔ ’’ایک اُداس کتاب‘‘ غالباً اُن کی پہلی تصنیف ہے جو اُن کی اجازت سے شائع ہوئی اور جسے احمد سلیم نے شگفتہ زبان اور عمدہ طباعت سے مزین کیا۔ یہ تذکرہ ہے مختلف ادوار اور مشرق و مغرب کے ان نامور لیکن سوختہ اختر ادیبوں کا، جن کی شمعِ حیات، نامساعد حالات کے سبب ان کے اپنے ہاتھوں یا ان کے شقی اعداء کے ہاتھوں پیش از وقت گُل ہو گئی۔ امرتا پریتم نے ان کی زندگی کے کوائف اور ان کی تحریروں کے نمونے کافی محنت اور دردمندی سے یکجا کیے ہیں جن پر مترجم نے ضمیمے کے طور سے بہت موزوں اضافہ کیا ہے، اہلِ ذوق اور شائقینِ ادب کے لیے یہ اُداس کتاب یقیناً لطف اور دلچسپی کا باعث ہو گی۔فیض احمد فیضؔ

Book Detail

  • Publisher
  • Book Corner
  • Publication Date
  • 18/12/2020
  • Number of Pages
  • 158
  • Binding
  • Hard Back
  • ISBN
  • 9789696623137
  • Category
  • Fiction

Price Offers From Different Stores

Store Price Order
Liberty Stores
Rs. 400 Add to Cart

Book Reviews

No review posted by any user for this AIK UDAS KITAB. Be the first rate this Book

Book Categories

Provide some info about the book you need. Our team will find it and contact you back.

X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

X

Sign in

to continue to ilmkidunya.com

X

Forgot Password

to continue to ilmkidunya.com

X

Register Type

Please Provide following information to Register

  • Student
  • Tutor
  • Consultant
  • Employer