کیا آپ جانتے ہیں کون سے ممالک نے اپنے نام بدلے ہیں؟
By Muhammad Utban Abid02/08/2024 07:36 PMilmkidunya.com
برما سے میانمار
برما کی فوجی حکومت کو تاتماداو کہا جاتا ہے۔ یہ نام برمی زبان کے لفظ "تات" سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے "فوج" اور "ماداو" جس کا مطلب ہے "طاقت"۔
برما نے 1989 میں ملک کا انگریزی نام برما سے میانمار میں تبدیل کر دیا۔
سیلون سے سری لنکا
سیلون سے سری لنکا کا نام 1972 میں تبدیل ہوا۔ اس نام کی تبدیلی کا بنیادی مقصد ملک کے بنیادی زبان "سنہالا" پر مبنی نام کا استعمال کرنا تھا۔
چیکوسلوواکیہ سے چیکیا
چیکوسلوواکیہ 1993 میں دو الگ ممالک میں تقسیم ہو گئے۔ چیک ریپبلک اور سلوواکیہ۔ لیکن، 2016 میں چیک ریپبلک نے اپنے لیے ایک مختصر نام، چیکیا متعارف کرایا جسے وہ بین الاقوامی سطح پر استعمال کرتے ہیں۔
آئرش فری اسٹیٹ سے آئرلینڈ
آئرلینڈ کا پرانا نام آئرش فری اسٹیٹ تھا، جو 1922 سے 1937 تک استعمال ہوا۔ یہ نام انگریزی اور آئرش زبان دونوں میں استعمال ہوتا تھا۔
زائر سے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو
ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو پہلے "زائیر" کہا جاتا تھا۔
کانگو نے 1960 کو بیلجیم سے آزادی حاصل کی۔ آزادی کے بعد، ملک جمہوریہ کانگو کے نام سے جانا جانے لگا۔