پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعلیم


By Muhammad Utban Abid 17/01/2024 07:08 PM ilmkidunya.com

مصباح الحق

مصباح الحق نے بی ایس سی میں ریاضی اور فزکس، اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس وقت کھیلوں کے نفسیات میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ مصباح الحق سابق ٹیم سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

فخر زمان

فخر زمان نے 2007 میں پاکستان نیوی اسکول سےتعلیم حاصل کی۔ میٹرک کے بعد وہ 16 سال کی عمر میں کراچی چلے گئے۔ اس کے بعد، وہ پاکستان نیوی میں ایک ملاح کے طور پربھی شامل ہوئے۔ وہ ایک اوپنر بلے باز ہے اور اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔

امام الحق

انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور کے بیکن ہاؤس اسکول سے حاصل کی، میٹرک پاس کیا۔ پھر امام الحق نے پنجاب گروپ آف کالجز، لاہور سے آئی کام کی ڈگری حاصل کی۔ امام الحق نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 2017 میں کیا۔

بابر اعظم

بابر اعظم نے آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے آٹھویں جماعت تک کی تعلیم لاہور کے ایک علی ایجوکیشن سسٹم میں حاصل کی۔ بابر اعظم نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 2015 میں کیا۔

نسیم شاہ

نسیم شاہ نے دسویں جماعت تک تعلیم مکمل کی ہے۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ بیرون ملک ملازمت حاصل کریں۔ نسیم نے 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

سعید انور

سعید انورنے گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج ملیر کینٹ میں ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے انہوں نے 1989 میں کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ سے گریجویشن کیا۔

حارث رؤف

حارث نے اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں تعلیم حاصل کی۔ کالج میں، وہ کرکٹ سے زیادہ فٹ بال کی طرف مائل تھے، حارث نے اپنے اسکول میں فٹ بال کی ٹرافی بھی جیتی اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے طور پر پہچانے گئے۔ لیکن اب وہ پاکستان کی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔

برار احمد

برار احمد نے تعلیم میں گریجویشن کیا ہے۔ ابرار احمد ایک پاکستانی کرکٹر اور لیگ اسپن باؤلر ہیں۔

افتخار احمد

افتخار احمد جنہیں ان کے ساتھی پیار سے چاچا کہتے ہیں، کرکٹر بننے سے پہلے اپنی گریجویشن مکمل کر چکے ہیں۔

محمد رضوان

محمد رضوان ہارورڈ بزنس سکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں شامل ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔

پاکستان کے بارے میں دلچسپ حقائق