ولیم شیکسپیئر کے بارے میں حیرت انگیز حقائق


By Muhammad Utban Abid 20/08/2024 01:47 PM ilmkidunya.com

ڈرامے

ولیم شیکسپئر نے 37 ڈرامے لکھے۔ جن میں تاریخی، تراجیڈی، اور کامیڈی شامل ہیں۔

ایجاد

شیکسپئر نے انگریزی زبان میں بہت سے نئے الفاظ متعارف کرائے۔ شیکسپئر کی تخلیقات نے انگریزی زبان کو بے شمار نئے الفاظ، اصطلاحات، اور محاورات دیے، جنہوں نے انگریزی زبان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

گلوب تھیٹر

لندن میں 1599 میں تعمیر ہونے والا گلوب تھیٹر ولیم شیکسپیئر اور ان کی ڈراما کمپنی، لارڈ چیمبرلین مین، سے گہرا تعلق رکھتا تھا۔ یہ تھیٹر شیکسپئر کے ڈراموں کو پیش کرنے کے لیے خاص طور پر بنایا گیا تھا اور اس دور کا سب سے مشہور تھیٹر تھا۔

سونیٹ

سونیٹ ایک خاص قسم کی نظم ہے جو 14 لائنوں پر مشتمل ہوتی ہے اور ایک پیٹرن پر مبنی ہوتی ہے۔ ولیم شیکسپیئر نے 154 سونیٹ لکھے۔

گمشدہ سال

ولیم شیکسپیئر کی زندگی کا دورانیہ 1585 سے 1592 تک ایک بڑا راز ہے۔ اس وقت کو "گمشدہ سال" کہا جاتا ہے کیونکہ اس دوران شیکسپیئر کے بارے میں کوئی قابلِ ذکر تاریخی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

پاکستان کی بہتری کے لئے اہم اقدامات جوہمیں کرنے چا ہئے۔