میجر راجا عزیز بھٹی شہید کی زندگی اور شہادت


By Muhammad Utban 12/09/2024 10:57 AM ilmkidunya.com

ابتدائی زندگی

ان کی پیدائش 6 اگست 1923ء کو ہانگ کانگ میں ہوئی تھی۔ ان کے والد وہاں اپنی نوکری کی وجہ سے رہتے تھے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد ان کا خاندان واپس اپنے گھر لادیاں، گجرات آ گیا۔

فوجی کیریئر

راجا عزیز بھٹی پاکستان بننے کے بعد فوج میں بھرتی ہوئے اور 21 جنوری 1948 کو فوجی تربیت کے لیے اکیڈمی میں داخل ہوئے۔

بہترین کیڈٹ سے میجر

سال 1950ء میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے پہلے کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں میجر راجہ عزیز بھٹی کو بہترین کیڈٹ کا اعزاز ملا۔ شہید ملت خان لیاقت علی خان نے انہیں شمشیر اعزازی اور نارمن گولڈ میڈل سے نوازا۔ بعد میں، انہوں نے پنجاب رجمنٹ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر شمولیت اختیار کی اور 1956ء میں ترقی کرکے میجر بن گئے۔

جنگ

چھ ستمبر 1965 کو جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، میجر عزیز بھٹی نے دشمن کے شدید حملوں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور پاکستان کو دشمن کے حملے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہادت

میجر راجا عزیز بھٹی 12 ستمبر 1965 کو دشمن کے ایک ٹینک کے گولے کی زد میں آکر شہید ہوئے۔

نشان حیدر

شہادت کے بعد بہادری کے اعلیٰ ترین نشان حیدر سے انہیں نوازا گیا۔ اور پاکستان کے لیے بہادری اور قربانی کی مثال بن گئے۔

جاپان کی ترقی کی اصل وجوہات