جنگل کے بادشاہ کے بارے میں دلچسپ حقائق


By Muhammad Utban Abid 06/06/2024 04:41 PM ilmkidunya.com

عالسی جانور

شیر طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ عالسی بھی بہت ہیں۔ وہ اپنے زیادہ تر دن آرام کرنے اور توانائی بچانے میں گزارتے ہیں۔ عام طور پر، شیر 16 سے 20 گھنٹے آرام کرنے میں گزارتے ہیں۔

شیرکی دھاڑ

جب ایک جوان شیر دھاڑتا ہے تو اس کی آواز تقریباً 8 کلومیٹر دور تک سنی جا سکتی ہے۔ شیر اپنی دھاڑ کو اپنے علاقے کو نشان زد کرنے، ساتھیوں کو راغب کرنے اور دشمنوں کو ڈرانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

عمر کا اندازہ

شیر کی عمر کا اندازہ اس کی گردن کے بالوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ جیسے جیسے شیر کی عمر بڑھتی ہے، اس کی گردن کے بال گہرے (ڈارک) ہوتے جاتے ہیں۔

پیدائش اور بینائی

شیر کے بچے پیدا ہوتے ہیں تو ان کی آنکھیں 2 سے 3 ہفتے تک بند ہی رہتی ہیں۔ اس کے بعد بھی وہ مزید کچھ ہفتوں تک ٹھیک سے نہیں دیکھ پاتے۔

بچے کو جنم دینا

شیرنی کے متعلق ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ اپنے گروپ سے کہیں دور جاکر کسی غار میں، یعنی چھپ کر بچے کو جنم دیتی ہے۔

حمل کی مدت

شیرنی کی حمل کی مدت تقریباً 3 مہینے اور 18 دن ہوتی ہے۔ اس مدت کے بعد شیرنی ایک بار میں 1 سے 4 بچے پیدا کر سکتی ہیں۔

دوڑنے کی رفتار

شیر تقریباً 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتے ہیں۔ یہ ان کی طاقتور پٹھوں اور لچکدار ریڑھ کی ہڈی کی وجہ سے ہے۔ شیر کے پنجےزمین کو مضبوطی سے پکڑنے اور تیزی سے دوڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

وزن اور عمر

ایک جوان شیر کا وزن تقریباً 190 سے 230 کلو گرام تک ہوسکتا ہے اور ان کی اوسط عمر تقریباً 10 سے 16 سال تک ہو سکتی ہے۔

شکار اور علاقے کی حفاظت

نر شیر عموماً زیادہ شکار نہیں کرتے بلکہ گروپ کی مادہ شیرنیاں زیادہ تر شکارکرتی ہیں۔ مختلف تحقیقات کے مطابق، زیادہ شکار کی ذمہ داری شیرنیوں پر ہوتی ہے۔ نر شیر عموماً اپنے علاقے کی حفاظت اور اس کی حدود کو قائم رکھنے میں مشغول رہتے ہیں۔

پٹھانوں کے بارے یں دلچسپ معلومات