جانئے شہید امجد صابری کی زندگی کے بارے میں


By Muhammad Utban Abid 27/03/2024 12:00 PM ilmkidunya.com

پیدائش

امجد صابری کا پورا نام امجد فرید صابری تھا۔ وہ 23 دسمبر 1976ء کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ صابری برادران ایک قوال گھرانے میں پیدا ہوئے اور غلام فرید صابری قوال کے بیٹے تھے۔ پاکستانی صوفی قوال، نعت خواں اور گلوکار تھے۔

فنی سفر

امجد صابری نے قوالی کا فن اپنے والد سے نو سال کی عمر میں سیکھنا شروع کیا اور 1988ء میں 12سال کی عمر میں پہلی بار سٹیج پر پرفارمنس دی۔ انھوں نے بہت سے ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

شادی

امجد صابری نے 2002 میں نادیہ سے شادی کی۔ ان کا تعارف دوستوں کے ذریعے ہوا تھا۔ ان کے پانچ بچے ہیں۔

وفات

امجد صابری، 22 جون 2016، 16 رمضان کو کراچی اپنی رہائش سے نکل کر ٹیلی وژن کے اسٹوڈیو جا رہے تھے کہ دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے لیاقت آباد ٹاؤن میں اُن کی کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ امجد صابری کو ایک بار سر میں اور ایک بار کان پر گولی ماری گئی تھی۔

دفن

کراچی میں ہزاروں افراد نے صابری کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ امجد صابری کو پاپوشنگر قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

رد عمل

پاکستان میں امجد صابری کے قتل کی خبر پر شدید عوامی رد عمل دیکھا گیا۔ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کئی معروف شخصیات نے افسوس اور مذمت کا اظہار کیا جن میں عالیہ بھٹ، سونو نگم، شبھا مدگل، کیلاش کھیر، رضا مراد وغیرہ تھے۔

اعزازات

امجد صابری کو حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔ ان کے انتقال کے بعد، 2018 میں، صدر ممنون حسین نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ جو پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔

تاریخ کا سنہرا دن، 23 مارچ یوم پاکستان