1 |
کل مصارف کو پیداوار کی اکائیوں سے تقسیم کرنے سے حاصل ہوتے ہیں |
- A. اوسط معینہ مصارف
- B. اوسط مصارف
- C. اوسط متغیرہ مصارف
- D. مختتم مصارف
|
2 |
کسی شے کا افادہ صفر اس وقت ہوتا ہے جب |
- A. خواہش کسی حد تک پوری ہوتی ہے
- B. خواہش مکمل طور پر پوری ہوتی ہے
- C. افادہ مثبت ہوتا ہے
- D. خواہش پوری نہیں ہوتی
|
3 |
خام مال کی قیمت، عارضی مزدوروں کی اجرتیں، ٹرانسپورٹ کے اخراجات وغیر کس قسم کے مصارف کہلاتے ہیں |
- A. معین مصارف
- B. متغیر مصارف
- C. مختتم مصارف
- D. کل مصارف
|
4 |
معاشیات میں کسی شے کی طلب سے مراد ہے |
- A. کسی شے کی خواہش کرنا
- B. کسی شے کو خریدنے کی طاقت رکھنا
- C. شے کی خواہش کے ساتھ ساتھ خریدنے کی طاقت بھی ہو
- D. شے کی مقدار
|
5 |
معاشی قوانین ہوتے ہیں |
- A. اٹل اور ہمہ گیر
- B. مشروط نوعیت کے
- C. اخلاقی نوعیت کے
- D. سیاسی نوعیت کے
|
6 |
ایسے کاغذی نوٹ جن کے بدلے سونا، چاندی یا زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے انہیں کہتے ہیں |
- A. معیاری زر
- B. غیر محدود قانونی زر
- C. بدل پزیر کاغذی زر
- D. غیر بدل پزیر کاغذی زر
|
7 |
اجارہ داری کے تحت اوسط وصولی کا خط مختتم وصولی کے خط سے |
- A. نیچے رہتا ہے
- B. اوپر رہتا ہے
- C. متوازی رہتا ہے
- D. تینوں ہی نہیں
|
8 |
جب اوسط پیداوار گرتی ہے تو مختتم پیداوار |
- A. بڑھتی ہے
- B. صفر ہوتی ہے
- C. اوسط پیداوار کے برابر ہوتی ہے
- D. اوسط پیداوار سے کم ہوتی ہے
|
9 |
شے کی ایک زائد اکائی فروخت کر کے فرم کو حاصل ہونے والی زائد رقم کہلاتی ہے |
- A. اوسط وصولی
- B. مختتم وصولی
- C. کل وصولی
- D. تینوں ہی نہیں
|
10 |
مارشل کا جس ملک سے تعلق تھا |
- A. امریکہ
- B. انگلینڈ
- C. فرانس
- D. جاپان
|