1 |
درج ذیل میں سے چیک کا تصدیق الیہ کون ہے |
- A. وہ جس نے چیک کی رقم وصول کرنی ہو
- B. وہ جس کے نام چیک کے حقوق منتقل کئے جائیں
- C. وہ جس کے نام چیک مرتب کیا گیا ہو
- D. وہ جس نے چیک مرتب کیا ہو
|
2 |
چیک کی ہر پرت پر گاہک کا درج ہوتا ہے |
- A. نام
- B. پتہ
- C. ٹیلی فون
- D. کھاتہ نمبر
|
3 |
وہ کون سا چیک ہے جس کو پر کئے بغیر دستخط کرکے جاری کیا گیاہو |
- A. سادہ چیک
- B. خالی چیک
- C. کھلا چیک
- D. سفری چیک
|
4 |
بنک ہر چیک پر وصول کرتا ہے |
- A. منافع
- B. کمیشن
- C. ٹیکس
- D. ڈیوٹی
|
5 |
چیک کی وہ کون سی قسم ہے جسے ہر وہ شخص کیش کرواسکتا ہے جس کے پاس ہو |
- A. حامل چیک
- B. حکمی چیک
- C. کراس چیک
- D. سادہ چیک
|
6 |
چیک پر کراس کاری کون کرتا ہے |
- A. مرتب کنندہ
- B. مرتب الیہ
- C. قابض
- D. مذکورہ تمام
|
7 |
اگر چیک کی کراسکاری میں کسی خاص بنک کا نام بھی لکھا ہو تو اسے کیا کہیں گے |
- A. با ضابطہ کراس کاری
- B. بے ضابطہ کراس کاری
- C. عومی کراس کاری
- D. خصوصی کراس کاری
|
8 |
چیک کی کراس کاری کو کون منسوخ کر سکتا ہے |
- A. مرتب کنندہ
- B. مرتب الیہ
- C. قابض
- D. مذکورہ تمام
|
9 |
اصطلاح "چیک کا مسترد ہوتا" استعمال کی جاتی ہے |
- A. اگر بنک چیک کی رقم ادا کرنے سے انکار کر دے
- B. اگر بنک چیک کی رقم کی ادائیگی روک دے
- C. اگر بنک چیک کی رقم کی ادائیگی میں تاخیر کرے
- D. اگر بنک چیک کو حساب گھر میں پیش کرے
|
10 |
وہ کون سا چیک ہے جس کی رقم بنک کے کاؤنٹر سے براہ راست وصول نہیں کی جا سکتی |
- A. حامل چیک
- B. حکمی چیک
- C. کراس چیک
- D. مذکورہ میں سے کوئی نہیں
|