Sr Post Name Jobs Qualification
1 Sweepers 24 Others
Latest jobs by Bolan Medical Complex Hospital

بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں عارضی آسامیوں کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں
بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ نے خالصتا عارضی آسامیوں کے لئے بلوچستان کے لوکل اڈومیسائل مرد و خواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جولائی 2024 ہے اور یہ درخواستیں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں جمع کروائی جائیں گی۔ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی بھی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

ان آسامیوں کے لئے انٹرویوز بروز ہفتہ 13 جولائی 2024 کو مقرر ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے اصل اسناد وغیرہ ہمراہ لے کر آئیں۔

آسامیوں کی تفصیلات:
نمبر شمار    نام آسامی    اسکیل    تعداد آسامی    تعلیمی قابلیت و تجربہ
B-01    خاکروب    01    24    پڑھنا لکھنا جانتا ہو، اور جسمانی طور پر صحت مند ہو
شرائط:
عمر کی حد 18 سے 43 سال ہوگی۔
پہلے سے سرکاری ملازمین اپنے درخواستیں اپنے محکمہ کے توسط سے این او سی کے ساتھ جمع کرائیں۔ اور جو خاکروب پہلے سے کنٹریکٹ پر بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں کام کر رہے ہیں ان کو ترجیح دی جائے گی۔
مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لئے گورنمنٹ کی تشکیل شدہ کمپنی کے روبرو بلایا جائے گا۔ کسی قسم کی سفارش کرنے والے امیدوار کو نا اہل قرار دیا جائے گا۔
ہر امیدوار اپنی درخواست کے ساتھ اپنے کاغذات لازمی طور پر تصدیق کروائیں۔ غیر تصدیق شدہ کاغذات منسلک کرنے کی صورت میں درخواست نا قابل قبول ہوگی۔ درخواست کے ساتھ دو عدد تازہ ترین تصویریں بھی جمع کرانی ہوں گی۔
انٹرویو کے دن امیدوار اپنے اصل اسناد بمعہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ لازمی طور پر ساتھ لائیں۔
مسلم امیدوار درخواست جمع کرانے کے اہل نہیں ہوں گے۔
انٹرویو کے لئے آنے والے امیدواروں کو کسی قسم کا ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔
نوٹ:
تمام آسامیوں پر تقرری صرف اور صرف اہلیت کی بنیاد پر خالصتا عارضی بنیاد پر عمل میں لائی جائے گی۔

سپرنٹنڈنٹ اسٹیبلشمنٹ
بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ

PRQ No 137/05-07-2024
www.dpt.goh.pk
@dpr_gob
dpr.gob
[f]@dgpr.balochistan