Sr Post Name Jobs Qualification
1 Junior Computer Operator 20 Intermediate
Latest jobs by Public Relationship Punjab Lahore

بھرتی کا اشتہار برائے عارضی ڈیلی ویجز جونیئر کمپیوٹر آپریٹر

ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب، لاہور مرد و خواتین سے درخواستیں مطلوب ہیں جو کہ درج ذیل شرائط کے مطابق 89 دن کے لئے خالصتا عارضی ڈیلی ویجز کی بنیاد پر جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی آسامی کے لئے دی گئی ہیں۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 26 جولائی بروز جمعتہ المبارک

مطلوبہ دستاویزات:

درخواست بمعہ دوعدد تصاویر
مصدقہ تعلیمی اسناد
ڈومیسائل
تجربے کا سرٹیفیکیٹ
کمپیوٹرائز شناختی کارڈ
آسامی کی تفصیلات:

نمبر شمار    نام آسامی    تعداد آسامی    عمر کی حد
01    جونیئر کمپیوٹر آپریٹر    20    18 تا 35 سال
عام شرائط:

مرد حضرات کے لئے 5 سال کی رعایت اور خواتین کے لئے 8 سال کی رعایت دی جائے گی۔
یومیہ تنخواہ فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہوگی، جبکہ غیر حاضری کی صورت میں کٹوتی کی جائے گی۔
ملازمت کی مدت زیادہ سے زیادہ 89 دن ہوگی۔
مقامی امیدوار (ضلع لاہور) کو ترجیح دی جائے گی۔
دیگر شرائط/قوائد و ضوابط حکومت پنجاب کے قوانین کے مطابق لاگو ہوں گے۔
مجاز اتھارٹی کو آسامیوں میں کمی بیشی یا مکمل منسوخ کرنے کا اختیار ہوگا، اور اس کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت کے مطابق خدمات میں وسعت یا ریگولر کے لئے کسی بھی قسم کا عدالتی حق حاصل نہ ہوگا۔ ناقص کارکردگی یا غیر حاضری کی صورت میں خدمات سے فوری علیحدگی بغیر کسی نوٹس کے قواعد وضوابط کے تحت کی جائے گی۔
ملازمت کے لئے میٹرک پاس ہونا اور کم سے کم 3 ماہ کا کمپیوٹر (.MS Office وغیرہ) کا ڈپلومہ لازمی ہے۔
پتہ: ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب، لاہور
21 محمود غزنوی روڈ، نزد PTV اسٹیشن، لاہور

IPL No. 6650