Sr | Post Name | Jobs | Qualification |
---|---|---|---|
1 | Patwari | 10 | Intermediate |
اشتهار برائے بھرتی
دفتر ڈپٹی کمشنر کوہستان بالا میں پٹواری کی مندرجہ ذیل آسامیوں کیلئے ضلع کوہستان بالا کے سکونتی و رہائشی پٹوار پاس مرد و خواتین امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں:
نام آسامی بمعہ سکیل
پٹواری (سکیل 10)
تعلیمی قابلیت
انٹر میڈیٹ / مساوی تعلیم اور پٹوار کا امتحان پاس ہو۔
دفتر ڈسٹرکٹ کلکٹر کے پٹوار امیدواران کے رجسٹر میں نام درج ہو۔
عمر کی حد
18 سال
تعداد
متعدد
شرائط
امیدواران اپنی درخواست سادہ کاغذ پر بمعہ مکمل تعلیمی اسناد، پٹوار سنڈ، ڈومیسائل اور شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ نقول اور دو عدد تصاویر کے ساتھ 22 جولائی 2024 تک دفتری اوقات کار میں دفتر ہذا میں جمع کروائیں۔
درخواست میں امیدواروں کا مکمل پتہ / فون نمبر درج ہونا لازمی ہے۔
نامکمل اور مقررہ تاریخ کے بعد وصولی ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائیگا۔
غیر متعلقہ امیدواران کی درخواست پر کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جائیگی۔
عمر کی بالائی حد میں رعایت حکومتی مروجہ قوانین کے مطابق دی جائے گی۔
مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے امیدواران کو ٹیسٹ انٹرویو کیلئے بلایا جائیگا۔
ٹیسٹ انٹرویو کیلئے آنے والوں کو کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائیگا۔
مجاز اتھارٹی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ بغیر وجہ بتائے کسی بھی وقت کلی یا جزوی طور پر بھرتی کا عمل ملتوی / منسوخ کر دے۔
تقرری حکومت خیبر پختونخواہ کے مقررہ کردہ قوانین کے مطابق ہوگی۔
INF(AD)74
ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ کلکٹر کوہستان بالا