Sr Post Name Jobs Qualification
1 Sanitory Worker 1 Others
2 Cook 1 Others
3 Clerk 1 Intermediate
4 Sipahi Technicla Trade 1 Matric
5 Sipahi 1 Matric
Latest jobs by Pakistan Army

پاک فوج میں سپاہی کی بھرتی کا اعلان

پاکستان آرمی میں سپاہی کی بھرتی کے لئے 2 ستمبر سے 22 نومبر 2024 تک رجسٹریشن اور بھرتی کی جائے گی۔ ملک و قوم کی خدمت کا مقدس فریضہ سرانجام دینے کے لئے پاکستان اور کشمیر کے مرد شہریوں کو موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

اہلیت اور ضروریات:

  1. شہریت: پاکستان یا آزاد کشمیر کے مرد شہری۔
  2. ازدواجی حیثیت: شادی شدہ یا غیر شادی شدہ۔
  3. عمر کی حد:
    • سپاہی، سپاہی ملٹری پولیس، اور دیگر کیٹگریز کے لیے: 17 سے 23 سال۔
    • سینٹری ورکرز کے لیے: 17 سے 35 سال۔
    • شہداء کے بچوں اور جنگ کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کے لواحقین کے لیے: عمر کی بالائی حد میں 1 سال کی رعایت۔
  4. تعلیمی قابلیت:
    • سپاہی جنرل ڈیوٹی، ڈرائیور، ملٹری پولیس: کم از کم میٹرک۔
    • کلرک: کم از کم انٹرمیڈیٹ، کمپیوٹر کی مہارت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
    • کوک/مسالچی: کم از کم پرائمری۔
    • اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
  5. قد کی حد:
    • سپاہی جنرل ڈیوٹی اور سپاہی ملٹری پولیس: کم از کم 5 فٹ 6 انچ (167.5 سینٹی میٹر)۔
    • کلرک اور کک: کم از کم 5 فٹ 3 انچ (160 سینٹی میٹر)۔
    • بلوچستان اور شمالی علاقہ جات کے امیدواروں کے لیے قد میں 2 انچ کی رعایت۔

اقلیتی کوٹہ: اقلیتی امیدواروں کے لئے مخصوص کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

درخواست کے لئے ضروری کاغذات:

  1. اصل قومی شناختی کارڈ اور اس کی دو عدد تصدیق شدہ نقول۔
  2. اصل تعلیمی اسناد اور ان کی دو عدد تصدیق شدہ نقول۔
  3. پاسپورٹ سائز کے چار عدد حالیہ تصاویر۔

انتخابی طریقہ کار: امیدوار 2 ستمبر 2024 سے 22 نومبر 2024 تک آن لائن رجسٹریشن کے لیے www.joinpakarmy.gov.pk پر درخواست دے سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی صورت میں، امیدوار قریبی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل کے بعد امیدواروں کو مختلف مراحل سے گزارا جائے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے قریبی آرمی سلیکشن سینٹر سے رابطہ کریں یا پاک آرمی کی آفیشل ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk وزٹ کر