ڈیفنس سروسز میں ملازمت کے مواقع
سرکاری ادارے میں مستقل بنیادوں پر مندرجہ ذیل آسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ہر آدمی کے قابلیت کے لیے مختصر شرائط و ضوابط درج ذیل ہیں:
نمبر شمار 1: مالی (بی پی ایس ۔ 01)
تعداد: 01
تعلیم اور تجربہ: پرائمری / مڈل
عمر: 18 سے 25 سال
کوٹہ: پشاور (لوکل)
نمبر شمار 2: ٹی ایف سی کریو (بی پی ایس-02)
تعداد: 04
تعلیم اور تجربہ: مڈل میٹرک
عمر: 18 سے 25 سال
کوٹہ: پشاور (لوکل)
شرائط و ضوابط
میدواران کے لیے ضروری شرائط:

پاکستان کا شہری ہونا لازمی ہے۔
درخواست بمعہ سی وی (جس میں نام، ولدیت، تاریخ پیدائش، ڈومیسائل، ڈاک کا پتہ، ٹیلی فون نمبر، تعلیمی قابلیت اور تجربہ کی تفصیلات درج ہوں) شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور دو عدد حالیہ تصاویر کے ہمراہ مورخہ 30 جولائی 2024 تک کوارٹر ماسٹر 9 آرمی ایوی ایشن سکاڈرن پشاور کینٹ کے نام پہنچ جانی چاہیے۔
سرکاری ملازمین اپنے ادارے کے توسط سے درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست کے ساتھ 200 روپے کا بینک ڈرافٹ / پوسٹل آرڈر بنام 9 آرمی ایوی ایشن سکاڈرن پشاور کینٹ ارسال کریں۔
محکمہ کی کاروائی:

محکمہ اپنی کاروائی کے بعد ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے موزوں امیدواروں کو کال لیٹر ارسال کریگا۔
موزوں امیدواران ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہونے چاہیں۔
حتمی انتخاب سے پہلے تفصیلی میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا۔
آسامیوں پر بھرتی میرٹ ور گورنمنٹ کے مقرر کردہ قوانین پر کی جائے گی۔
ریٹائرڈ فوجی حضرات کو گورنمنٹ کے مقررہ قوانین کے مطابق عمر میں 5 سال کی رعایت دی جائے گی۔
اضافی معلومات:

مجاز اتھارٹی بلا وجہ اظہار وجوہ کسی امیدوار کو مسترد کرنے یا نا اہل قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے۔
ٹیسٹ / انٹرویو کیلئے آنے والے امیدواروں کو کوئی ٹی اے / ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔
امیدوار کسی تعزیر و جرم میں سزا یافتہ نہ ہوں۔
اشتہار کنندہ
کواٹر ماسٹر 9 آرمی ایوی ایشن سکاڈرن پشاور کینٹ

فون نمبر: 03369535295 / 03159006147