Sr Post Name Jobs Qualification
1 Legal Advisor 1 Bachelors
Latest jobs by City District Government

اشتہار برائے تعیناتی لیگل ایڈوائزر

از دفتر ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی

ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی کو پنجاب (لیگل ایڈوائزرز) رولز 2003 کے تحت قانونی چارہ جوئی اور عدالتی کیسوں کی پیروی کیلئے ایک سینئر لیگل ایڈوائزر اور ایک لیگل ایڈوائزر برائے عرصہ دو سال درج ذیل شرائط پر تعیناتی مقصود ہے۔

شرائط:
سینئر لیگل ایڈوائزر:

سپریم کورٹ آف پاکستان کا وکیل ہونا ضروری ہے۔
کم از کم 20 سال وکالت کا تجربہ ہو۔
متعلقہ بار کونسل کا ممبر ہونا ضروری ہے۔
لیگل ایڈوائزر:

کم از کم پانچ سال وکالت کا تجربہ ہو۔
ہائی کورٹ بار کونسل کا ممبر ہونا ضروری ہے۔
درخواست میں ضروری معلومات:
درخواست گزاران مطلوبہ ماہانہ معاوضہ درخواست میں واضح تحریر کریں۔ معاوضہ کی منظوری مجاز اتھارٹی (حکومت پنجاب) کرے گی جو کہ درخواست دہندہ کی ڈیمانڈ سے کم بھی ہوسکتا ہے۔
لیگل ایڈوائزرز کی تقرری کی سفارشات گورنمنٹ آف پنجاب کو برائے حتمی منظوری ارسال کی جائیں گی۔
درخواست کا طریقہ:
خواهشمند اہل امید داران اپنی درخواست ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی کے نام بمعہ ضروری کاغذات، اسناد کی مصدقہ نقول مورخہ 8 اگست 2024 تک ارسال کریں۔
درخواست کی نقل بنام سیکریٹری، گورنمنٹ آف پنجاب لاء اینڈ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ لاہور بمعہ مصدقہ نقول ارسال کریں۔
نوٹ: دیگر تفصیلات دوران دفتری اوقات کار دفتر ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ تقرریاں تاریخ منظوری حکومت پنجاب ہوگی۔

المشتهر: چیف آفیسر، ڈسٹرکٹ کونسل، راولپنڈی

IPL-6770