Sr Post Name Jobs Qualification
1 IT System Management Expert For Prfoession Support 1 Masters
2 IT Security Expert Fo Professional Suppor 1 Masters
3 MIS IT Specialist 1 Masters
4 Driver 45 Matric
5 Driver 1 Others
6 Sanitary Worker 1 Others
7 Naib Qasid 1 Others
8 Beldar 1 Others
9 Legal Advisor 1 Bachelors
Latest jobs by Government Company

سمال ڈیمز ڈویژن تلہ گنگ
اشتہار برائے بھرتی عارضی ملازمین برائے "مدت تین ماہ" (سال 2024-25)

دفتر زیر دستخطی ایگزیکٹو انجینئر سمال ڈیمز ڈویژن تلہ گنگ میں درج ذیل عارضی ورک چارج ملازمین کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ یہ ملازمین خالصتاً عارضی بنیادوں پر زیر تعمیر منصوبہ جات یا تحویلِ اراضی پر مجاز اتھارٹی کی منظوری سے تعینات کیے جائیں گے۔


آسامیاں اور قابلیت

نمبر شمار نام آسامی قابلیت
1 بیلدار صحتمند اور متعلقہ شعبہ میں تجربہ رکھتا ہو
2 نائب قاصد میٹرک پاس اور متعلقہ شعبہ میں تجربہ رکھتا ہو
3 ڈرائیور میٹرک پاس، LTV ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی چلانے کا تجربہ

شرائط و ضوابط

  1. تمام آسامیاں خالصتاً عارضی ہوں گی۔
  2. منتخب شدہ ملازمین کی تقرری صرف سال 2024-25 کے لیے ہوگی۔
  3. امیدواران اپنی درخواستیں سادہ کاغذ پر لکھ کر، تمام متعلقہ دستاویزات (شناختی کارڈ، ڈومیسائل، تعلیمی اسناد، اور تجربے کے سرٹیفکیٹ) کی تصدیق شدہ نقول کے ساتھ جمع کرائیں۔
  4. تمام درخواستیں ایگزیکٹو انجینئر، سمال ڈیمز ڈویژن تلہ گنگ کے دفتر، اے ڈی سی کالونی میں 24 دسمبر 2024 تک جمع ہوں گی۔
  5. انٹرویوز 27 دسمبر 2024 کو صبح 11:00 بجے دفتر زیر دستخطی میں ہوں گے۔
  6. انٹرویو کے لیے آنے والے امیدوار اصل دستاویزات ہمراہ لائیں۔
  7. کسی بھی امیدوار کو انٹرویو پر آنے جانے کے لیے سفری الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔
  8. تمام آسامیاں غیر مستقل ہوں گی، اور مستقل ہونے کا کوئی حق نہیں ہوگا۔
  9. کسی بھی وقت امیدوار کو بغیر اطلاع ملازمت سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔
  10. تنخواہیں حکومت پنجاب کے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق دی جائیں گی۔

نوٹ:

  • پنجاب کے سکونتی افراد درخواست دینے کے اہل ہیں، مگر دفتر کی حدود میں رہائش پذیر افراد اور تجربہ کار ملازمین کو ترجیح دی جائے گی۔
  • مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
  • مستقل ملازمت کے حصول کے لیے کسی بھی قانونی چارہ جوئی کا حق نہیں ہوگا، اور اس حوالے سے امیدوار کو حلف نامہ جمع کروانا ہوگا۔

ایگزیکٹو انجینئر
سمال ڈیمز ڈویژن، تلہ گنگ
IPL-10520