اشتهار برائے بھرتی

ورک چارج کمپیوٹر آپریٹر، سکلڈ لیبر اور فیلڈ سپروائزر کی بھرتی خان پور کینال ڈویژن میں کی جا رہی ہے۔ درج ذیل آسامیوں پر مالی سال 2024-2025 کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ تمام درخواستیں مورخہ 07/10/2024 تک دفتر ایگزیکٹو انجینئر، خان پور کینال ڈویژن، خان پور میں دفتری اوقات کے دوران وصول کی جائیں گی۔ آسامیوں کی بھرتی منظور شدہ شیڈول آف ڈیوٹی کے مطابق کی جائے گی۔

دستیاب آسامیوں کی تفصیل:

  1. نام آسامی: کمپیوٹر آپریٹر (ورک چارج)
    • تعداد آسامی: 05
    • تعلیمی قابلیت: کم از کم ایفیسی۔ کمپیوٹر کی بنیادی معلومات رکھنے والے اور اردو/عربی میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
    • تجربہ: ٹائپنگ سپیڈ کم از کم 40 الفاظ فی منٹ ہونی چاہیے۔ سروے اور پنوار کے کام کی معلومات رکھنے والوں کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

شرائط:

  1. بھرتی پنجاب حکومت کے قواعد و ضوابط اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق میرٹ پر کی جائے گی۔

  2. مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی یا نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

  3. درخواست کے ساتھ لازمی منسلکات:

    • تعلیمی اسناد
    • رہائشی سرٹیفکیٹ
    • قومی شناختی کارڈ کی کاپی
    • دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
  4. تمام امیدواران کو مورخہ 09/10/2024 کو صبح 9 بجے دفتر ایگزیکٹو انجینئر، خان پور کینال ڈویژن، خان پور میں سلیکشن کمیٹی کے سامنے انٹرویو کے لیے پیش ہونا ہوگا۔

  5. امیدوار کو انٹرویو کے وقت اصل دستاویزات ساتھ لانا ہوں گی۔

  6. انٹرویو میں شرکت کے لیے آنے جانے کا کوئی سفری خرچ فراہم نہیں کیا جائے گا۔

  7. اخبار میں اشتهار کی اشاعت سے پہلے دی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

  8. منتخب ہونے والے امیدواروں کی تعیناتی 89 دن کے لیے کی جائے گی۔

  9. کوئی بھی ورک چارج ملازم ناقص کارکردگی یا غیر حاضری کی وجہ سے برخاست کیا جا سکتا ہے اور اسے مستقل کرنے کا حق نہیں ہوگا۔

  10. امیدوار کی عمر 35 سال سے زیادہ نہ ہو اور امیدوار ضلع رحیم یار خان کا رہائشی ہو۔

  11. آسامیوں کی تعداد میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔

المشتهر:
ایگزیکٹو انجینئر
خان پور کینال ڈویژن, خان پور