اشتہار برائے بھرتی ورک چارج کمپیوٹر آپریٹر / فیلڈ سپروائزر

ڈالس کینال ڈویژن رحیم یار خان میں درج ذیل آسامیوں کو ورک چارج کی بنیاد پر مالی سال 25-2024 کے لیے بھرتی کرنے کے لیے امیدواروں سے درخواستیں مورخہ 16 ستمبر 2024 تک دفتری اوقات میں دفتر جناب ایگزیکٹیو انجینئر صاحب، ڈالس کینال ڈویژن رحیم یار خان وصول کی جائیں گی۔ ان آسامیوں کی تعیناتی جناب چیف انجینئر ایریگیشن زون بہاولپور کی ہدایات کی روشنی میں جاری کردہ لیٹر نمبری 46-2024/16727/R مورخہ 29 اگست 2024 کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔ آسامیوں کی تنخواہ گورنمنٹ آف پنجاب کے منظور شدہ شیڈول آف ویج ریٹ کے مطابق ادا کی جائے گی۔

تفصیلات آسامی:

نمبر شمار نام آسامی تعداد آسامی تعلیمی قابلیت
1 کمپیوٹر آپریٹر (ای آبیانہ انٹری) 8 عدد ایف اے یا آئی سی ایس سیکنڈ ڈویژن، ذاتی لیپ ٹاپ رکھنے والے کو ترجیح دی جائے گی۔
2 سکلڈ لیبرز / فیلڈ سپروائزر 12 عدد ایف اے سیکنڈ ڈویژن، گرداوری سروے اور پٹوار کا کام جاننے والے کو ترجیح دی جائے گی۔

شرائط:

  1. بھرتی کا طریقہ کار:

    • آسامیوں کی بھرتی گورنمنٹ آف پنجاب کے نوٹیفیکیشن نمبر SOE-III(-6/2021) مورخہ 20 جنوری 2022 کے مطابق میرٹ پر کی جائے گی۔
    • حکومت پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ اجرت دی جائے گی۔
  2. درخواست کی آخری تاریخ:

    • مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی اور نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
  3. انٹرویو کی تفصیلات:

    • تمام امیدواران کو مورخہ 18 ستمبر 2024 کو صبح 9:00 بجے دفتر جناب ایگزیکٹیو انجینئر صاحب، ڈالس کینال ڈویژن رحیم یار خان میں سلیکشن کمیٹی کے روبرو بغرض انٹرویو حاضر ہونا ہوگا۔
  4. دستاویزات کی پیشکش:

    • ہر امیدوار کو انٹرویو کے وقت اصل کاغذات ہمراہ لانا ہوں گے۔
  5. سفر خرچ:

    • امیدواران کو انٹرویو پر آنے جانے کا کوئی سفر خرچ نہیں دیا جائے گا۔
  6. درخواستوں کی وصولی:

    • اشتہار کے اخبار میں شائع ہونے سے پہلے دی گئی درخواستوں پر غور نہیں ہوگا۔
  7. ضروری دستاویزات:

    • ہر امیدوار کو درخواست کے ہمراہ درج ذیل دستاویزات ارسال کرنا ضروری ہے:
      1. تعلیمی سرٹیفیکیٹ
      2. کمپیوٹر ڈپلومہ (کمپیوٹر آپریٹر کے لیے)
      3. دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوگراف
      4. ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ
      5. قومی شناختی کارڈ کی نقل
  8. کارکردگی کے حوالے سے شرائط:

    • منتخب اہلکار کو دوران ملازمت ناقص کارکردگی یا غیر حاضری کی وجہ سے کسی وقت بھی برخاست کیا جا سکتا ہے۔
  9. تقرری کی مدت:

    • منتخب ہونے والے امیدواران کے تقرری آرڈر 89 یوم کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ برخاست کیے جانے کی صورت میں کوئی بھی اہلکار عدالت سے رجوع نہ کرے گا۔
  10. عمر کی حد:

    • امیدواروں کی عمر 35 سال سے زائد نہ ہو۔ امیدوار کا ضلع رحیم یار خان کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔
  11. آسامیوں کی تعداد میں کمی بیشی:

    • حسب ضرورت آسامیوں کی تعداد میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔

اشتہار نمبر: IPB-688
ایگزیکٹیو انجینئر، رحیم یار خان کینال ڈویژن، رحیم یار خا