اشتہار برائے بھرتی غیر مستقل اعارضی ورک چارج ملازمین
شیخو پورہ ڈویژن یوسی سی (محکمہ انہار) میں سیزنل سٹاف برائے انہار / فلڈ بند اور لائنینگ کے کاموں وغیرہ کے لیے سال 25-2024 غیر مستقل اعارضی ورک چارج کی بنیاد پر بھرتی کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔

آسامیوں کی تفصیل:
نمبر شمار    نام آسامی    تعدادا آسامیاں    پیریڈ    قابلیت
1    عارضی بیلدار    26    89 دن                 جسمانی طور پر صحت مند، سائیکل چلانا اور تیراکی جانتا ہو۔
2    عارضی گنج ریڈر    4    89 دن    انٹرمیڈیٹ، جسمانی طور پر صحت مند، سائیکل چلانا اور تیراکی جانتا ہو۔
شرائط:
مندرجہ بالا آسامیوں کی بھرتی جناب سیکرٹری صاحب آبپاشی لاہور کے مراسلہ نمبر 6/2021-8 (SO (E-III) مورخہ 20.01.2022 کی پالیسی کے مطابق میرٹ پر ہوگی۔
نہر اپر چناب شیخو پورہ کی حدود کے سکونتی افراد درخواست دینے کے اہل ہیں، تاہم شیخو پورہ ڈویژن یوسی سی کی حدود میں تحصیل شرقپور اور تحصیل ننکانہ صاحب کے رہائشی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
امیدوار درخواست کے ہمراہ تعلیمی قابلیت اور شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول 20 جولائی 2024 تک اپنے علاقہ کے سب ڈویژنل آفیسر کے دفتر میں دفتری اوقات میں جمع کروا سکتے ہیں۔
تقرری ٹیسٹ انٹرویو پاس کرنے اور میرٹ کی بنیاد پر پالیسی کے مطابق قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ہوگی۔
امیدوار کی عمر 22 سال سے کم اور 35 سال سے زیادہ نہ ہو۔
ورک چارج ملازمین کو کسی بھی وقت بغیر نوٹس کے ملازمت سے برخاست کیا جا سکے گا، جس کے خلاف کسی عدالت یا ادارہ میں کسی قسم کی اپیل کرنے کا کوئی حق حاصل نہ ہوگا۔
عارضی غیر مستقل بنیاد پر بھرتی ہونے والے ورک چارج ملازمین کو ان کی خدمات کی بناء پر مستقل طور پر ملازمت حاصل کرنے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہوگا۔
ادائیگی تنخواہ ورک چارج ملازمین، فنڈ کی دستیابی اور کنسلٹنٹس کی کلیئرنس کے بعد کی جائے گی۔ بھرتی ہونے والے عارضی غیر مستقل ورک چارج ملازمین کو اپنی تنخواہ لینے کے لیے اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر دینا لازمی ہوگا۔
تنخواہ کی ادائیگی بذریعہ چیک ہوگی۔
محکمہ ہذا کی مجوزہ سلیکشن کمیٹی آسامی کی تعداد کم یا زیادہ یا منسوخ کرنے کی مجاز ہے۔
المشتہر:
ایگزیکٹو انجینئر شیخوپورہ ڈویژن یو سی سی شیخوپورہ
(IPL-6487)