بھرتی ورک چارج سٹاف - ہاکڑہ کینال ڈویژن بہاولنگر

تفصیل:
ہاکڑہ کینال ڈویژن بہاولنگر میں سال 2024-25 کے دوران ورک چارج کی بنیاد پر درج ذیل آسامیوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ تمام درخواستیں ایگزیکٹو انجینئر، ہاکڑہ کینال ڈویژن بہاولنگر کے دفتر میں دفتری اوقات کے دوران مورخہ 8 اکتوبر 2024 تک وصول کی جائیں گی۔ بھرتی کا عمل پنجاب حکومت کے محکمہ آبپاشی کے نوٹیفکیشن نمبر 8/2021-6 (SO (E-II) مورخہ 20 جنوری 2022 کے مطابق ہوگا۔

آسامیوں کی تفصیل:

  1. آسامی کا نام: کمپیوٹر آپریٹر (ای آبیانہ انٹری)
    • عمر کی حد: 18 تا 30 سال
    • تعداد آسامی: حسب ضرورت
    • تعلیمی قابلیت:
      • I.C.S یا مساوی تعلیم (سیکنڈ ڈویژن)
      • کمپیوٹر آپریٹر کا ڈپلومہ
      • کسی تصدیق شدہ ادارے سے "ان پیج" کی مہارت لازمی
      • (i) کم از کم 25 الفاظ فی منٹ کی ٹائپنگ سپیڈ
      • (ii) ٹائپنگ ٹیسٹ 14 اکتوبر 2024 کو صبح 10 بجے ہوگا

شرائط:

  1. بھرتی حکومت پنجاب کی بھرتی پالیسی کے مطابق میرٹ پر کی جائے گی۔
  2. منتخب امیدواروں کو 89 دن کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔
  3. آسامیوں کی نوعیت عارضی ہے، کسی بھی وقت ختم یا ناقص کارکردگی پر برخاست کیا جا سکتا ہے۔
  4. امیدوار کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔
  5. درخواست کے ساتھ تجربہ، شناختی کارڈ، اسناد، ڈومیسائل اور تعلیمی سرٹیفیکیٹس کی مصدقہ نقول ضروری ہیں۔ اصل دستاویزات انٹرویو کے وقت پیش کرنی ہوں گی۔
  6. درخواستوں پر ضرورت کے مطابق ہر ماہ کی 5 تاریخ کو غور کیا جائے گا۔
  7. انٹرویو کے لیے آنے والے امیدوار کو کوئی T.A/D.A نہیں دیا جائے گا۔

آخری تاریخ: 8 اکتوبر 2024

نوٹ: بھرتی عارضی بنیادوں پر ہوگی اور مستقل ملازمت کے لیے کسی عدالت میں چارہ جوئی کا حق نہیں ہوگا۔

ایگزیکٹو انجینئر ہاکڑہ کینال ڈویژن بہاولنگر
(IPB-729)