Sr Post Name Jobs Qualification
1 Temporary Beldar 40 Others
2 Imam Masjid 5 Diploma & Certificates
3 Beldar 10 Others
4 Beldar 12 Others
Latest jobs by Agriculture Department Jobs Govt. of Punjab 2024

محکمہ آبپاشی ایسٹرن بارڈویژن پاکپتن شریف

اشتہار برائے ورک چارج بھرتی
محکمہ آبپاشی ایسٹرن بارڈویژن پاکپتن شریف میں برائے سال 2024-2025 کے لیے خالصتا درک چارج کی بنیاد پر بھرتی کے لیے درج ذیل آسامیوں کے لیے امیدواران سے سادہ کاغذ پر لکھی ہوئی درخواستیں دفتری اوقات میں مورخہ 2024-07-19 تک مطلوب ہیں۔

تفصیلات:
نمبر شمار    نام آسامی    سکیل    تعداد آسامی    عمر کی حد    قابلیت    تاریخ انٹرویو
1    بیلدار    12    01    22-35 سال    صحت مند ہو، کلہاڑی اور تیراکی میں مہارت، پڑھنا لکھنا جانتا ہو    2024-07-22
درج بالا آسامی کی بھرتی حکومت پنجاب کی درک چارج پالیسی (عارضی) کے مطابق ہوگی۔ اخبار میں اشتہار آنے کی تاریخ سے لے کر درخواستیں مورخہ 2024-07-19 تک وصول کی جائیں گی۔ مقررہ تاریخ کے بعد اور پہلے سے جمع شدہ درخواستیں قابل قبول نہ ہوں گی۔

درخواست کے ہمراہ مطلوبہ دستاویزات:
تعلیمی اسناد کی مصدقہ کاپیاں
ڈومیسائل سرٹیفکیٹ
شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپیاں
2 عدد تازہ تصاویر
انٹرویو کی معلومات:
تمام آسامیوں کے لیے ٹیسٹ انٹرویو بمقام دفتر ایگزیکٹو انجینئر ایسٹرن بارڈویژن پاکپتن شریف میں مورخہ 2024-07-22 صبح 9:00 بجے شروع ہوگا۔ تمام امیدوار انٹرویو کے وقت اصل کاغذات ہمراہ لائیں۔

نوٹ:
نامکمل اور شرائط پر پوری نہ اترنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
انٹرویو کے لیے آنے جانے کا کوئی سفری خرچ / یومیہ الاؤنس نہ دیا جائے گا۔
آسامیوں کی تعداد میں ضرورت کے مطابق کمی بیشی کی جاسکتی ہے۔
آسامیوں کا دورانیہ حسب ضرورت، وقفہ وقفہ سے مالی سال 2024-2025 ہوگا۔
یہ مکمل طور پر عارضی ورک چارج آسامیاں ہیں اور بغیر کسی نوٹس کے ورک چارج ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔
امیدوار کو ورک چارج تقرری کی بنیاد پر باقاعدہ ملازمت کا استحقاق حاصل نہ ہوگا۔ بھرتی شدہ امیدواران کو بغیر کسی اظہار وجوع کے نوٹس کسی وقت بھی برطرف کیا جاسکتا ہے۔
امیدوار کا ایسٹرن بارڈویژن پاکپتن شریف کی حدود آبپاشی کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔ منتخب کردہ امیدوار دوران ملازمت اور ملازمت کے فارغ ہونے کے بعد کسی عدالت / محتسب سے رجوع کرنے کا مجاز نہ ہوگا۔
درک چارج ملازمین کو تنخواہیں بجٹ کی دستیابی پر ملیں گی۔
IPL-6387

ایگزیکٹو انجینئر
ایسٹرن بارڈویژن پاکپتن شریف
پتہ: کینال کالونی پاکپتن نزد ڈپٹی کمشنر آفس پاکپتن
فون نمبر: 921073-0457